چھتیس گڑھ: بیجا پور-نارائن پور سرحد پر سلامتی دستوں اور نکسلیوں میں مڈبھیڑ، 12 نکسلی ڈھیر، 2 جوان بھی شہید

چھتیس گڑھ میں نکسلیوں کے خلاف سلامتی دستوں کا ایکشن جاری ہے۔ تصادم میں مارے گئے نکسلیوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔ زخمی جوانوں کے لیے ہیلی کاپٹر کی مدد بھیجی گئی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل، تصویر سوشل میڈیا</p></div>

فائل، تصویر سوشل میڈیا

user

قومی آواز بیورو

چھتیس گڑھ میں بیجا پور اور نارائن پور سے متصل مہاراشٹر کی سرحد پر سلامتی دستوں اور نکسلیوں کے درمیان اتوار کی صبح شدید تصادم ہوا۔ اس مڈبھیڑ میں 12 سے زیادہ نکسلیوں کے مارے جانے کی خبر ہے۔ کارروائی کے دوران 2 جوان بھی شہید ہوئے ہیں جبکہ 2 دیگر زخمی ہیں۔ زخمیوں کو بحفاظت واپس لانے کے لیے جگدل پور سے ہیلی کاپٹر بھیجے گئے ہیں۔

اس دوران تصادم کی جگہ پر سے آٹومیٹک اسلحے بھی برآمد کیے گئے۔ چھتیس گڑھ میں سلامتی دستے نکسلیوں کے خلاف پورے ایکشن میں نظر آ رہے ہیں اور مسلسل ان کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے۔ بیجا پور کے فرسے گڑھ تھانہ نیشنل پارک علاقے میں مہاراشٹر اور چھتیس گڑھ کی سرحد پر صبح سے ہی تصادم جاری ہے۔ ڈی آر جی بیجا پور، ایس ٹی ایف، سی-60 کے جوانوں کے ساتھ صبح 8 بجے سے تصادم شروع ہوا۔


ذرائع کے مطابق نیشنل پارک علاقے میں نکسلیوں کی موجودگی کی اطلاع پر مشترکہ سلامتی دستوں کو روانہ کیا گیا تھا۔ اے ایس پی چندرکانت گورنا نے بتایا کہ صبح سے ہی نیشنل پارک ایریا میں نکسلیوں کے ساتھ جوانوں کا تصادم جاری ہے۔ اس کارروائی میں اب تک 12 نکسلیوں کے مارے جانے کی اطلاع ہے۔ حالانکہ مرنے والے نکسلیوں کی تعداد زیادہ ہو سکتی ہے۔ جائے وقوع پر نکسلیوں کی کئی لاشیں دیکھی گئی ہیں۔ علاقے میں وسیع پیمانے پر سرچ مہم جاری ہے۔ اس سلسلے میں تفصیلی جانکاری فوج کے ذریعہ بعد میں دی جائے گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔