چھتیس گڑھ حکومت نے ملازمین کو دی بڑی سوغات، 5 فیصد ڈی اے بڑھانے کا اعلان، پنشن کو لے کر بھی دی خوشخبری

چھتیس گڑھ کی بھوپیش بگھیل حکومت نے سرکاری ملازمین کو بڑی خوشخبری سنائی ہے، آج ہوئی کابینہ میٹنگ میں 5 فیصد ڈی اے بڑھانے کا اعلان کیا گیا اور ساتھ ہی اساتذہ تقرری سے متعلق بھی اہم فیصلے لیے گئے۔

<div class="paragraphs"><p>بھوپیش بگھیل، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

بھوپیش بگھیل، تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

چھتیس گڑھ میں آئندہ انتخاب کو لے کر وزیر اعظم نریندر مودی کے دورے سے ٹھیک پہلے ریاست کی بھوپیش بگھیل حکومت نے سرکاری ملازمین کے لیے سوغاتوں کی بارش کر دی ہے۔ کانگریس حکومت نے آج ریاست کے سرکاری ملازمین کا مہنگائی بھتہ 5 فیصد بڑھانے اور پنشن اہلیت کے لیے مقرر عمر کو 3 سال کام کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق وزیر اعلیٰ بھوپیش بگھیل کی صدارت میں ہوئی میٹنگ میں حکومت نے ملازمین کے مہنگائی بھتہ (ڈی اے) میں 5 فیصد کا اضافہ کرنے کا اہم فیصلہ لیا۔ اس سے ریاستی حکومت پر سالانہ 1000 کروڑ روپے کا اضافی مالی بوجھ بڑھے گا۔ اس کے علاوہ سرکاری ملازمین کے مکمل پنشن کی اہلیت کی مدت کو 33 سال سے گھٹا کر 30 سال کر دی گئی ہے۔ اپنی مرضی سے سبکدوشی کے لیے ضروری سروس کی مدت کو بھی 20 سال سے گھٹا کر 17 سال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔


آج ہوئی کابینہ میٹنگ میں بستر اور سرگوجا ڈویژن میں اساتذہ کے خالی 3722 اور معاون اساتذہ کے 5577 عہدہ بھرنے کے لیے تقرری اصول کو نرم کرتے ہوئے منظور شدہ سیٹ اَپ میں موضوع وار عہدوں کی تقرری کے رخنہ کو ہٹائے جانے کا فیصلہ لیا گیا۔ ریاستی حکومت کے ذریعہ عوام کو سستی شرحوں پر رہائش دستیاب کرانے کے لیے مارکیٹ پرائس گائیڈلائن کی شرحوں کو 30 فیصد گھٹایا گیا ہے۔ اس کی مدت کار 31 مارچ 2023 تک تھی۔ اس چھوٹ کو 31 مارچ 2024 تک بڑھانے کا اہم فیصلہ لیا گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔