چھتیس گڑھ: بلرام پور میں پشتہ ٹوٹنے سے اچانک آیا سیلاب، تیز بہاؤ میں بہہ گئے لوگ، 4 کی موت، 3 لاپتہ

افسروں نے بتایا ہے کہ شدید بارش کے بعد بلرام پور ضلع کے دھنیش پور گاؤں میں واقع لوٹی پشتہ میں درار آ گئی تھی۔ آبی ذخائر میں پانی کا دباؤ بڑھا تو ایک حصہ ٹوٹ گیا اور کئی گھر سیلاب کی زد میں آ گئے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر ’ایکس‘&nbsp;<a href="https://x.com/JagranNews">@JagranNews</a></p></div>
i
user

قومی آواز بیورو

چھتیس گڑھ کے بلرام پور ضلع میں خوفناک واقعہ پیش آیا ہے۔ یہاں ضلع میں ایک چھوٹے سے پشتہ کا ایک حصہ ٹوٹ گیا جس کے بعد اچانک سیلاب آ گیا۔ اس حادثے میں اب تک 4 لوگوں کی موت ہو گئی ہے اور 3 لوگ لاپتہ بتائے جا رہے ہیں۔ افسروں نے بدھ کو اس واقعہ کے بارے میں اطلاع دی۔

افسروں نے بتایا کہ شدید بارش ہونے کے بعد منگل کی دیر رات بلرام پور ضلع کے دھنیش پور گاؤں میں واقع لوٹی پشتہ میں درار آ گئی۔ اس آبی ذخائر کی تعمیر سال 1980 کی دہائی کے ابتدا میں کی گئی تھی۔ درار پڑنے کی وجہ سے آبی ذخائر کا پانی درار کے توسط سے آس پاس کے گھروں اور کھیتوں میں داخل ہو گیا جس سے علاقے میں اچانک سیلاب آ گیا۔


آبی ذخائر میں پانی کا دباؤ بڑھا تو ایک حصہ ٹوٹ گیا۔ پشتہ کا پانی پوری رفتار سے نیچے کی طرف بہنے لگا۔ اس سے تقریباً 300 میٹر کے فاصلے پر رام ورکچھ کا گھر سیلاب کی زد میں آ گیا۔ رام ورکچھ جاگ رہا تھا۔ تیز آواز کی وجہ سے ممکنہ طور وہ مویشیوں کو دیکھنے گیا تھا اس لیے کسی طرح بچ نکلا لیکن گھر میں سو رہی اس کی بیوی، دو بہو، تین پوتا-پوتی بہہ گئے۔ پورا گھر سیلاب کی زد میں آ گیا۔

اس کے نزدیک ہی ایک دیہی نے مویشیوں کو رکھنے کے لیے بتھان بنا کر رکھا تھا۔ ایک کچا گھر بھی تھا۔ یہ گھر اور بتھان بھی آبی ذخائر کے پانی کی زد میں آ گیا۔ دیر رات گاؤ والوں کو واقعہ کی اطلاع ملی تو افرا تفری کا ماحول پیدا ہو گیا۔ ضلع انتظامیہ رکن دھیر سنگھ دیو کی اطلاع پر ڈی ایم، ایس پی کے ساتھ پورا انتظامی عملہ اور سینکڑوں کی تعداد میں گاؤں والے رات کو ہی جائے حادثہ پر جمع ہو گئے۔ رات سے ہی راحت و بچاؤ کام شروع کیا گیا۔


اس پورے واقعہ کو لے کر سرکاری افسر بتایا کہ ایک خاتون اور اس کی ساس سمیت 4 لوگوں کی اس وقت موت ہو گئی جب وہ اپنے گھر میں گہری نیند میں تھے۔ خاتون اور اس کی بہو کی لاشیں برآمد کرلی گئی ہیں جبکہ تین دیگر ابھی بھی لاپتہ ہیں جن کی تلاشی مہم جاری ہے۔ اطلاع ملتے ہی ضلع انتظامیہ اور پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے لے جایا گیا ہے۔

گاؤں والوں نے بتایا کہ نزدیک سے ہی کنہر ندی گزری ہے۔ سیلاب کا پانی کنہر ندی میں جا کر سما گیا۔ ممکن ہے کہ لاپتہ لوگ کنہر ندی میں چلے گئے ہوں گے۔ لوگوں نے بتایا کہ ایک شخص رام ورکچھ کو بھی چوٹ آئی ہے، اسے ضلع اسپتال میں بھرتی کرایا گیا ہے۔ اس کے دو بیٹے روزگار کے سلسلے میں جنوب کی کسی ریاست میں گئے ہوئے ہیں۔ رات میں وہ گھر میں نہیں تھے۔ صبح سے گاؤں والوں کی بھیڑ لگی ہوئی ہے۔ سبھی اپنی سطح سے لاپتہ بچوں اور دیہی لوگوں کی تلاش کر رہے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔