چھتیس گڑھ: بھوپیش اور سنگھدیو نے دکھایا سیاسی بڑپّن، بی جے پی کی حلف برداری تقریب میں شرکت

سابق وزیر اعلیٰ بھوپیش بگھیل اور سابق نائب وزیر اعلیٰ ٹی ایس سنگھدیو نہ صرف حلف برداری تقریب میں نظر آئے بلکہ انھوں نے نئے وزیر اعلیٰ اور نائب وزرائے اعلیٰ کو مبارکباد بھی پیش کی۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

user

قومی آوازبیورو

سیاسی لیڈران میں حریف پارٹی کا ہونے کے سبب دوریاں نظر آنی عام بات ہے۔ لیکن چھتیس گڑھ کی راجدھانی رائے پور میں نئی حکومت کی حلف برداری تقریب میں سیاسی بڑپّن دیکھنے کو ملا جہاں بی جے پی حکومت کے وزیر اعلیٰ اور نائب وزرائے اعلیٰ کی حلف برداری تقریب میں کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر اعلیٰ بھوپیش بگھیل کے ساتھ ساتھ سابق نائب وزیر اعلیٰ ٹی ایس سنگھدیو بھی پہنچے۔ بگھیل نے ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ بھی یا جس میں نئی حکومت کو نیک خواہشات پیش کیں۔

راجدھانی رائے پور کے سائنس کالج میدان میں بی جے پی حکومت کی حلف برداری تقریب کا انعقاد تھا۔ اس تقریب میں وزیر اعلیٰ وشنو دیو سائے کے علاوہ نائب وزرائے اعلیٰ ارون ساؤ اور وجئے شرما کو گورنر وشوبھوشن ہری چندن نے حلف دلایا۔ تقریب میں وزیر اعظم نریندر مودی کے علاوہ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ، پارٹی کے قومی صدر جے پی نڈا اور کئی ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ بھی موجود تھے۔


اس تقریب کی سب سے اچھی تصویر ہی رہی کہ سابق وزیر اعلیٰ بھوپیش بگھیل پہلی قطار میں کنارے پر بیٹھے نظر آئے اور سابق نائب وزیر اعلیٰ سنگھدیو پچھلی صف میں بیٹھے دکھائی دیے۔ یہ تصویر سیاسی طور پر ایک اچھا پیغام دینے والی ہے اور چھتیس گڑھ کی سیاست میں آپسی تال میل کا اشارہ بھی دے رہی ہے۔

سیاسی پنڈتوں کا کہنا ہے کہ غالباً کئی سالوں بعد ایسا دیکھنے کو ملا ہے جب مخالف پارٹی کے لیڈر بھی حلف برداری تقریب میں پہنچے اور اسٹیج پر نظر آئے۔ بھوپیش بگھیل اور ٹی ایس سنگھدیو نہ صرف پوری حلف برداری تقریب میں شامل نظر آئے بلکہ انھوں نے نئے وزیر اعلیٰ اور نائب وزرائے اعلیٰ کے ساتھ تمام بی جے پی لیڈران کو گرمجوشی کے ساتھ مبارکباد پیش کی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔