آج سے بدل گئے کئی اصول، اے ٹی ایم ٹرانزیکشن فیل ہونے پر بھی لگیں گے پیسے، ممبئی میٹرو کے کرایہ میں 25 فیصد چھوٹ

یکم مئی سے مختلف شعبوں میں کئی بڑے بدلاؤ دیکھنے کو ملیں گے، ان میں سب سے اہم بدلاؤ جو ہوئے ہیں ان میں میوچوئل فنڈ میں سرمایہ کاری اور پی این بی اے ٹی ایم سے پیمنٹ فیل ہونے پر چارج بھی شامل ہے۔

<div class="paragraphs"><p>بینک اے ٹی ایم، علامتی تصویر آئی اے این ایس</p></div>

بینک اے ٹی ایم، علامتی تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

یکم مئی، یعنی آج سے مختلف شعبوں میں کئی بڑے بدلاؤ دیکھنے کو ملیں گے۔ پنجاب نیشنل بینک اے ٹی ایم چارج، میوچوئل فنڈ کے وائی سی، ایس بی آئی کریڈٹ کارڈ کے اصول میں تبدیلی سے لے کر اَن چاہے کال-میسج سمیت اصولوں میں کئی بڑی تبدیلیاں ہوئی ہیں۔ آئیے ڈالتے ہیں کچھ اہم تبدیلیوں پر سرسری نظر۔

میوچوئل فنڈ کے وائی سی:

مارکیٹ ریگولیٹری باڈی سیبی نے میوچوئل فنڈ کمپنیوں سے کہا ہے کہ وہ یہ یقینی کریں کہ سرمایہ کار اسی ای-والیٹ کا استعمال میوچوئل فنڈ میں سرمایہ کاری کے لیے کریں جس کا کے وائی سی پورا ہو۔ یعنی اب سرمایہ کار کے وائی سی والے ای-والیٹ سے ہی سرمایہ کاری کر سکتے ہیں۔ کے وائی سی کے لیے آپ کو اپنا پین نمبر، موبائل نمبر اور بینک کی تفصیلات دینی ہوتی ہیں۔ تفصیلات کے ساتھ کے وائی سی کے لیے ایک فارم بھرنا ہوتا ہے۔


پی این بی کے گاہکوں کے لیے بڑی تبدیلی:

پنجاب نیشنل بینک کے گاہکوں کو جھٹکا لگا ہے۔ پی این بی نے اے ٹی ایم سے ٹرانزیکشن سے جڑے اصولوں میں تبدیلی کرنے کا اعلان کیا ہے۔ نئے اصول یکم مئی سے نافذ ہو گئے ہیں۔ پنجاب نیشنل بینک کے گاہکوں کے اکاؤنٹ میں اے ٹی ایم سے پیسہ نکالتے وقت بیلنس نہیں ہے تو پھر ٹرانزیکشن فیل ہونے کے بعد بینک کی طرف سے 10 روپے کے ساتھ جی ایس ٹی جوڑ کر لیے جائیں گے۔ پنجاب نیشنل بینک نے اپنی ویب سائٹ پر نوٹس جاری کرتے ہوئے یہ جانکاری دی ہے۔

ایس بی آئی کریڈٹ کارڈس کے اصول میں بھی تبدیلی:

ایس بی آئی کریڈٹ کارڈ پر اب سبھی کیٹگری کو ملا کر ایک ماہ/بلنگ سائیکل میں زیادہ سے زیادہ 5000 روپے کیش بیک ملے گا۔ پہلے شاپنگ کیٹگری میں زیادہ سے زیادہ 10000 روپے کیش بیک ملتا تھا۔ اس کے علاوہ کمپلیمنٹری ایئرپورٹ لاؤنج ایکسس کی سہولت اب نہیں ملے گی، جو پہلے کارڈ ہولڈر کو ہر سال ڈومیسٹک ایئرپورٹ کے لاؤنج میں چار بار مفت ایکسس دیا جاتا تھا۔


کال-میسج سے اب نہیں ہوں گے پریشان:

ملک کی تین اہم نیٹورک سروس پرووائیڈر کمپنیاں جیو، ایئرٹیل اور ووڈافون-آئیڈیا نے اسپیم کال روکنے کے لیے اپنے سسٹم میں فلٹر لگایا ہے۔ کمپنیوں کا دعویٰ ہے کہ اے آئی (آرٹیفیشیل انٹلیجنس) کی مدد سے اسپیم کال اور میسج نیٹورک پر ہی بلاک ہو جائیں گے۔

جی ایس ٹی کے اصولوں میں تبدیلی:

جی ایس ٹی کے نئے اصول کے مطابق اب 100 کروڑ روپے سے زیادہ کے ٹرن اوور والی کمپنیوں کے لیے سات دنوں کے اندر ٹرانزیکشن کی رسید کو انوائس رجسٹریشن پورٹل (آئی آر پی) پر اَپلوڈ کرنا ہوگا۔ اسے لازمی بنا دیا گیا ہے۔ ابھی تک اس کام کے لیے کوئی مدت کار طے نہیں تھی۔


ممبئی میٹرو کے کرایہ میں 25 فیصد چھوٹ:

یکم مئی سے ممبئی میٹرو لائن 2 اے اور 7 نے 65 سال سے زیادہ عمر کے شہریوں و معذور لوگوں اور درجہ 12 تک کے طلبا کے لیے کرایہ میں 25 فیصد کی رعایت کا اعلان کیا ہے۔ اس کا فائدہ حاصل کرنے کے لیے آپ کو دستاویز دکھانے ہوں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔