چنڈی گڑھ میونسپل کارپوریشن: ایوان میں میئر کو ’روندو‘ کہنے پر ہنگامہ، 2 بی جے پی کونسلر معطل، مارشل نے نکالا باہر

خود کو ’روندو‘ کہے جانے سے ناراض میئر کلدیپ کمار نے بی جے پی کونسلروں کو اپنے الفاظ واپس لینے کے لیے کہا، ایسا نہ کرنے پر انھیں معطل کر دیا گیا اور مارشل بلا کر انھیں ایوان سے باہر کر دیا۔

<div class="paragraphs"><p>چنڈی گڑھ میونسپل کارپوریشن، تصویر سوشل میڈیا</p></div>

چنڈی گڑھ میونسپل کارپوریشن، تصویر سوشل میڈیا

user

قومی آوازبیورو

چنڈی گڑھ میونسپل کارپوریشن ایک بار پھر سرخیوں میں آ گیا ہے۔ وجہ ہے جمعہ کے روز کارپوریشن ایوان کے اجلاس میں بی جے پی کونسلروں کے ذریعہ میئر کو ’روندو‘ کہنا۔ دراصل میونسپل کارپوریشن اجلاس کے دوران بی جے پی کے کونسلر کنورجیت سنگھ رانا نے میئر کلدیپ کمار کو ’روندو‘ کہہ دیا۔ اس کے بعد عآپ اور کانگریس کے کونسلروں نے بی جے پی کے خلاف ایوان میں نعرے بازی شروع کر دی۔ ان کا کہنا تھا کہ بی جے پی کونسلر نے میئر کی بے عزتی کی ہے جو ناقابل قبول ہے۔

بی جے پی کونسلر کنورجیت سنگھ رانا کے ذریعہ کارپوریشن کے ایوان میں نازیبا الفاظ کہے جانے پر جاری ہنگامہ کے درمیان بی جے پی کونسلر منوجر سونکر بھی ان کی طرفداری کرتے دکھائی دیے۔ اس سے میئر بھی ناراض ہو گئے اور انھوں نے رانا سے اپنے الفاظ واپس لینے کی اپیل کی، حالانکہ رانا نے ایسا کرنے سے منع کر دیا۔ بعد ازاں میئر کلدیپ کمار نے بی جے پی کونسلروں کنورجیت سنگھ رانا اور منوج سونکر کو معطل کر دیا اور مارشل بلا کر انھیں ایوان سے باہر کر دیا۔


واضح رہے کہ چنڈی گڑھ میونسپل کارپوریشن کے میئر عہدہ کا انتخاب گزشتہ دنوں سرخیوں میں رہا تھا۔ کارپوریشن میں عآپ اور کانگریس کی اکثریت ہونے کے باوجود دھاندلی کے ذریعہ بی جے پی امیدوار کو کامیاب قرار دیا گیا تھا، جس کے بعد عآپ اور کانگریس کے مشترکہ امیدوار کلدیپ کمار کی روتے ہوئے تصویریں وائرل ہوئی تھیں۔ اسی واقعہ کو پیش نظر رکھتے ہوئے آج میونسپل کارپوریشن ایوان میں بی جے پی کونسلر رانا نے انھیں ’روندو‘ کہہ ڈالا۔ جس کی وجہ سے ایوان میں پہلے سے ہی جاری ہنگامہ نے مزید شدت اختیار کر لی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔