امیتابھ بچن کو اچانک صبح سویرے اسپتال میں کرایا گیا داخل، انجیوپلاسٹی کی خبر سے چاہنے والے پریشان

جمعہ کی صبح 6 بجے امیتابھ بچن کو ممبئی کے کوکیلا بین اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، سخت سیکورٹی کے درمیان وہ اسپتال پہنچے اور دوپہر میں انھوں نے ’ایکس‘ پر کیے گئے پوسٹ میں لکھا ’ہمیشہ شکرگزار‘۔

<div class="paragraphs"><p>امیتابھ بچن، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

امیتابھ بچن، تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

بالی ووڈ کی مشہور ہستی امیتابھ بچن کے اسپتال میں داخل ہونے کی خبر نے ان کے چاہنے والوں میں فکر کی لہر دوڑا دی ہے۔ انھیں آج صبح سویرے ممبئی کے کوکیلابین اسپتال میں داخل کروایا گیا تھا اور اب خبریں سامنے آ رہی ہیں کہ اس 81 سالہ اداکار کی انجیوپلاسٹی ہوئی ہے۔ یہ خبر پھیلتے ہی امیتابھ بچن کے شیدائی ان کی صحت کو لے کر پریشان ہو گئے ہیں۔ حالانکہ ایسی کوئی گھبرانے والی بات نہیں ہے، اور موصولہ اطلاعات کے مطابق امیتابھ بچن صحت مند ہیں۔

ہندی نیوز پورٹل ’بھاسکر ڈاٹ کام‘ کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امیتابھ بچن کو جمعہ کی صبح 6 بجے کوکیلابین اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ سخت سیکورٹی کے درمیان وہ اسپتال میں داخل ہوئے اور پھر ان کی انجیوپلاسٹی کرائے جانے کی اطلاع میڈیا کو ملی۔ بعد ازاں دوپہر میں امیتابھ بچن نے خود سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ کیا جس میں لکھا ’اِن گریٹیٹیوڈ ایور...‘‘ یعنی ’ہمیشہ شکرگزار‘۔ اس طرح بگ بی نے اپنے چاہنے والوں کے تئیں شکریہ ادا کیا جو کہ انھیں اسپتال میں داخل کیے جانے کی خبر پا کر صحت مندی کی دعائیں کر رہے تھے۔


قابل ذکر ہے کہ امیتابھ بچن 81 سال کی عمر میں بھی پوری طرح سرگرم ہیں اور فلموں میں لگاتار کام کر رہے ہیں۔ وہ اپنی فلموں کے ساتھ ساتھ اپنی صحت کو لے کر بھی اکثر سرخیوں میں رہتے ہیں۔ ان کے پاس فی الحال کئی ساری فلمیں موجود ہیں جن پر لگاتار کام جاری ہے۔ امیتابھ بچن کی آنے والی فلموں کی لسٹ کافی طویل ہے اور اس میں کئی بڑے بجٹ والی فلمیں بھی شامل ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔