بحیرہ عرب، مغربی ساحلوں پر طوفان کا امکان

محکمہ موسمیات کے مطابق گجرات کے ساحلی علاقوں اور شمالی مہاراشٹر میں 45-55 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار اور مغربی وسطی و شمالی بحیرہ عرب میں 50 سے 60 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

پونے: ملک میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران گجرات اور شمالی مہاراشٹرا کے ساحلی علاقوں میں طوفان آنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے اور ماہی گیروں کو سمندر میں نہ جا نے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں میں گجرات کے ساحلی علاقوں اور شمالی مہاراشٹرمیں 45-55 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار اورمغربی وسطی اور شمالی بحیرہ عرب میں 50 سے 60 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔

جنوب مغربی مانسون جنوبی راجستھان اور گجرات میں زورپکڑ رہا ہے اور مراٹھواڑہ اور تلنگانہ میں کمزور پڑ رہا ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق گجرات کےعلاقے مشرقی راجستھان، سوراشٹر اور کچ، مغربی مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ، گوا، مغربی بنگال، اڈیشہ، مدھیہ پردیش ساحلی آندھرا پردیش، تمل ناڈو، پڈوچیری، کریکال، آسام، میگھالیہ، ناگالینڈ، منی پور، میزورم اور تریپورہ میں تیز بارش کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ مغربی بنگال، جھارکھنڈ، کیرالہ، تمل ناڈو، پڈو چیری اور کرائیکال میں الگ تھلگ مقامات پر گرج چمک اور طوفان کے ساتھ بارش بھی ہوسکتی ہے۔


گزشتہ 12 گھنٹوں میں پنجاب، ہریانہ، آسام، میگھالیہ، ہماچل پردیش، گنگائےمغربی بنگال، مشرقی اتر پردیش اور راجستھان، گجرات، مغربی مدھیہ پردیش، بہار، جھارکھنڈ، اڈیشہ،ساحلی آندھرا پردیش، یانم، مغربی بنگال اور سکم کے مختلف مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔