دہلی-این سی آر میں بارش کا امکان کم مگر سردی کے ساتھ کہرا اور اسموگ
حالیہ بارش کی وجہ سے اے کیو آئی نیچے آیا ہے لیکن یہ صحت کے لیے نقصان دہ ہے۔ کئی علاقوں میں درجہ حرارت بڑھ گیا ہے اس لیے لوگوں کو احتیاط کا مشورہ دیا گیا ہے۔
قومی راجدھانی علاقہ دہلی۔ این سی آر میں سرد لہرجاری ہے۔ اتوارکو بھی صبح سرد رہی اوراسی طرح پورے دن سردی سے پریشانی ہوگی۔ ہندوستانی محکمہ موسمیات کے مطابق کم سے کم درجہ حرارت 6 سے 9 ڈگری سیلسیس کے درمیان اور زیادہ سے زیادہ 18 سے 19 ڈگری سیلسیس کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔ اس کے ساتھ ہی صبح کے وقت ہلکا کہرا اوراسموگ کی وجہ سے حد بصارت متاثر ہوگی حالانکہ دن میں دھوپ نکلنے سے سردی کا اثر کم ہوگا۔ وہیں یہ بڑی راحت والی بات ہے کہ 26 جنوری کو بارش نہیں ہوگی۔
جیسے جیسے دن چڑھے گا، آسمان ہلکی ہلکی ٹھنڈی ہوا کے ساتھ صاف ہو جائے گا۔ حالیہ بارش کی وجہ سے اے کیو آئی بھی نیچے آیا ہے لیکن یہ صحت کے لیے ابھی بھی نقصان دہ ہے۔ کئی علاقوں میں اے کیو آئی 200 سے اوپر بھی درج کیا گیا ہے اس لیے لوگوں کو احتیاط کا مشورہ دیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق دن میں دھوپ کھلنے سے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت معمول سے کم 18 سے 19 ڈگری سیلسیس کے درمیان رہے گا۔ دوپہر میں ہلکی گرمی محسوس ہوگی لیکن شام کے وقت سرد ہواؤں کا اثر شروع ہوجائے گا۔ جب کہ کم سے کم درجہ حرارت 6 سے 9 ڈگری سیلسیس کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔ اس طرح صبح و شام فی الحال شدید سردی سے راحت نہیں ملے گی۔ یہ اثر کھلے علاقوں میں زیادہ نظرآئے گا۔
محکمہ موسمیات کی طرف سے جاری کی گئی پیشین گوئی کے مطابق دہلی-این سی آر میں 26 جنوری تک بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔ پورے دن موسم خشک رہے گا۔ دہلی میں یوم جمہوریہ پریڈ دیکھنے کی تیاری کرنے والوں کے لیے یہ بڑی راحت والی بات ہے۔ حالیہ بارش کے بعد موسم اس وقت مستحکم ہے۔ تاہم 27 جنوری کو بارش کا امکان ہے۔ اگرچہ بارش کے بعد شدید کہرے میں کمی واقع ہوئی ہے تاہم صبح اور شام میں ہلکا کہرا اور اسموگ اب بھی برقرار ہے۔ اس کی وجہ سے صبح 6 بجے سے 10 بجے کے درمیان حد بصارت متاثر ہوگی۔ اس لیے گاڑی ڈرائیوروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ رفتار کی حد کا خیال رکھیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔