2024 کے انتخابات میں مرکزی حکومت کا غرور چکنا چور ہو جائے گا: گہلوت

اشوک گہلوت نے کہا کہ کانگریس صدر سونیا گاندھی اور راہل گاندھی نے سوچ سمجھ کر مہنگائی کے تعلق سے دہلی میں قومی ریلی کا اہتمام کرنا چاہا، لیکن بدقسمتی ہے کہ قومی ریلی کی اجازت نہیں دی گئی۔

اشوک گہلوت، تصویر آئی اے این ایس
اشوک گہلوت، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

جے پور: راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے مرکز کی مودی حکومت پر مہنگائی، کسانوں سمیت اہل وطن کی کوئی پرواہ نہ کرنے اور تکبر میں رہنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ سال 2024 کے انتخابات میں اس کا غرور چکنا چور ہو جائے گا مسٹر گہلوت نے آج یہاں ودیادھر نگر اسٹیڈیم پہنچ کرمجوزہ کانگریس ریلی کے مقام کا جائزہ لینے کے بعد میڈیا سے یہ بات کہی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت تو ملک کے باشندوں کی نہیں سن رہی ہے اوراسےان کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔ وہ غرور میں مر رہی ہے۔ آنے والے وقت میں عوام اسے سبق سکھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ 2024 کے انتخابات میں اس کا گھمنڈ چور ہو جائے گا۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کانگریس صدر سونیا گاندھی اور پارٹی لیڈر راہل گاندھی نے سوچ سمجھ کر مہنگائی کے تعلق سے دہلی میں قومی ریلی کا اہتمام کرنا چاہا، لیکن یہ بدقسمتی ہے کہ قومی ریلی کی اجازت نہیں دی گئی۔ پورے ملک میں مہنگائی کا مسئلہ برقرارہے اور ایسے میں ریلی میں ملک کے لوگوں کے جذبات سامنے آتے، لیکن کیا وجہ تھی کہ ریلی کے لئے منع کردیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم سونیا جی، راہل جی کا شکریہ ادا کرتے ہیں، انہوں نے اس مہنگائی ہٹاؤ مہاریلی کے لئے جئے پور کاانتخاب کیا اوریہ بہت کامیاب ریلی ہوگی۔


قبل ازیں وزیر اعلیٰ نے کانگریس جنرل سکریٹری (تنظیم) کے سی وینوگوپال، جنرل سکریٹری اور راجستھان کے انچارج اجے ماکن اور ریاستی کانگریس صدر گووند سنگھ ڈوٹاسرا کے ساتھ 12 دسمبر کو ہونے والی ریلی کے لئے مجوزہ مقام ودیادھر نگر اسٹیڈیم کا جائزہ لیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */