دہلی: اس بار بھی عوامی مقامات پر چھٹھ منانے کی اجازت نہیں

ڈی ڈی ایم اے نے کہا کہ چھٹھ پوجا کے موقع پر عوامی مقامات، ندیوں کے گھاٹوں، میدانوں اور مندروں وغیرہ میں پوجا کی اجازت نہیں ہوگی، انہوں نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے گھروں میں چھٹھ پوجا منائیں۔

علامتی تصویر، یو این آئی
علامتی تصویر، یو این آئی
user

یو این آئی

نئی دہلی: دہلی میں اس سال بھی عوامی مقامات، گھاٹوں اور مندروں میں چھٹھ پوجا کی اجازت نہیں ہوگی۔ دہلی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (ڈی ڈی ایم اے) نے جمعرات کو اس سلسلے میں ایک نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ آرڈر میں کہا گیا ہے کہ اگرچہ کورونا کے معاملات میں کمی دیکھی جا رہی ہے، لیکن تہواروں کے موسم میں انفیکشن پھیلنے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں، ایسی صورتحال میں عوامی مقامات پر پوجا کرنے کا خطرہ نہیں لیا جا سکتا ہے۔

ڈی ڈی ایم اے نے کہا کہ چھٹھ پوجا کے موقع پر عوامی مقامات، ندیوں کے گھاٹوں، میدانوں اور مندروں وغیرہ میں پوجا کی اجازت نہیں ہوگی۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے گھروں میں چھٹھ پوجا منائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس کے ساتھ میلے کے دوران فوڈاسٹال، جھولا، ریلی، جلوس وغیرہ کی اجازت نہیں ہوگی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔