نریندر مودی کے وزیر اعظم بننے کے بعد گجرات کی ایجنسیوں کو 350 فیصد زیادہ فنڈ ملا

سی اے جی نے اخذ کیا کہ مرکزی حکومت سماجی اور معاشی شعبوں میں مختلف منصوبوں اور پروگراموں کے لیے سیدھے ریاستی ایجنسیوں کو رقم منتقل کر رہی ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی / تصویر ٹوئٹر
وزیر اعظم نریندر مودی / تصویر ٹوئٹر
user

قومی آوازبیورو

نریندر مودی جب 2014 میں وزیر اعظم بنے، اس کے بعد سے گجرات کی ایجنسیوں کو پہلے کے مقابلے کئی گنا زیادہ فنڈ ملا ہے۔ اس بات کا انکشاف ہندوستان کے کمپٹرولر اینڈ آڈیٹر جنرل (سی اے جی) نے کیا ہے۔ سی اے جی کا کہنا ہے کہ مرکز سے گجرات میں مختلف ایجنسیوں، نجی ٹرسٹ، تعلیمی اداروں اور فرد کو براہ راست منتقل رقم کی مقدار 2015 کے بعد سے 350 فیصد بڑھ گئی ہے۔ یہ ریاست کے سالانہ مالیاتی فنڈ میں دکھائی نہیں دیتے ہیں۔

منگل کے روز گجرات اسمبلی میں پیش ریاستی مالیاتی آڈٹ اگزام رپورٹ میں سی اے جی نے کہا کہ ’’یکم اپریل 2014 سے حکومت ہند نے مرکز کے ذریعہ اسپانسر منصوبوں کے لیے سبھی امداد اور ریاستی حکومتوں کو اضافی مرکزی امداد جاری کرنے کا فیصلہ لیا۔ گجرات میں مرکزی رقوم کی براہ راست ریاستی ایجنسیوں کو منتقلی 20-2019 کے دوران بھی جاری رہی۔ سی اے جی نے بتایا کہ مرکزی حکومت کے ذریعہ براہ راست منتقل رقم 20-2019 میں 350 فیصد بڑھ کر 11659 کروڑ روپے ہو گئی، جو 16-2015 میں 2542 کروڑ روپے تھی۔


رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ 20-2019 کے دوران کس طرح حکومت ہند کے ذریعہ نجی شعبوں کی کمپنیوں (837 کروڑ روپے)، نجی تعلیمی اداروں (17 کروڑ روپے)، ٹرسٹوں (79 کروڑ روپے)، رجسٹرڈ سماجی غیر سرکاری اداروں (18.35 کروڑ روپے) اور افراد (1.56 کروڑ روپے) کو سیدھے بڑی رقم دی گئی۔ سی اے جی نے اخذ کیا کہ مرکزی حکومت سماجی اور معاشی شعبوں میں مختلف منصوبوں اور پروگراموں کے لیے سیدھے ریاستی ایجنسیوں کو رقم منتقل کر رہی ہے۔ چونکہ ان فنڈس کو ریاست کے بجٹ/ریاستی فنڈ سسٹم کے ذریعہ سے نہیں بھیجا گیا تھا، سالانہ مالیاتی اکاؤنٹس میں ایسے فنڈ کے لین دین پر کنٹرول نہیں کیا گیا تھا۔ اس طرح فنڈ کے ریاستی حصول اور خرچ کے ساتھ ساتھ دیگر مالی اخراجات اور ان سے حاصل پیرامیٹر کی پوری تصویر پیش نہیں کرتے تھے۔

کچھ منصوبوں میں جہاں 20-2019 کے دوران سیدھے مرکزی رقم کی بڑی منتقلی ہوئی، ان میں وزیر اعظم کسان سمّان ندھی کے حصے کی شکل میں منتقل 3133 کروڑ روپے شامل ہیں، جہاں کسانوں کو سالانہ 6000 روپے کی کم از کم آمدنی پر مبنی مدد دی جاتی ہے، اور 1667 کروڑ روپے دیئے جاتے ہیں۔ گاندھی نگر اور احمد آباد کے لیے میٹرو-لنک ایکسپریس، جسے اب گجرات میٹرو ریل کارپوریشن کی شکل میں جانا جاتا ہے، جو ریاستی اور مرکزی حکومتوں کا 50:50 کا مشترکہ ادارہ ہے جو احمد آباد اور سورت میں میٹرو منصوبوں کو نافذ کر رہا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */