سی بی ایس ای: 12ویں جماعت کے بقیہ امتحانات کا اعلان، یکم جولائی سے ہوں گے شروع

بورڈ کے مطابق یکم جولائی کو ہوم سائنس، دو جولائی کو ہندی (ایلیکٹیو) وہندی (کور)، 3 جولائی کو صرف دہلی کے مشرقی حصے میں فزکس، اکاؤنٹنسی اور کیمسٹری کے پیپرزہوں گے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

نئی دہلی: سینٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای) نے12 ویں بورڈ کے امتحانات کے بقیہ پیپرز کے امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا ہے۔ یہ دہلی کے مشرقی علاقوں کے ساتھ ساتھ پورے ملک میں منعقد کیے جائیں گے۔

سی بی ایس سی کے مطابق یہ امتحانات یکم جولائی سے 15جولائی تک ہوں گے۔ امتحان کا وقت 10:30سے 1:30 تک ہوگا۔ اس میں بھی دسویں بورڈ کے طلباء کی طرح ماسک اور سینیٹائزر کے ساتھ جانا ہوگا۔ اس کے علاوہ انہیں سماجی دوری کا بھی خیال رکھنا ہوگا، اور یہ یقینی بنانا والدین اور ذمہ داران کا کام ہوگا کہ ان کے بچے بیمار نہ ہوں۔


بورڈ کے مطابق یکم جولائی کو ہوم سائنس، دو جولائی کو ہندی (ایلیکٹیو) وہندی (کور)، 3 جولائی کو صرف دہلی کے مشرقی حصے میں فزکس، اکاؤنٹنسی اور کیمسٹری کے پیپرزہوں گے، جبکہ 7 جولائی کو پورے ملک میں انفارمیٹکس (پریکٹیکل)، کمپیوٹر سائنس (اولڈ)، کمپیوٹر سائنس ( نیو) اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ہوں گے۔

8 جولائی کو صرف دہلی کے مشرقی علاقہ میں انگلش الیکٹیو (این) انگلش الیکٹیو(سی)اور انگلش -کور کے پیپر ہوں گے جبکہ 9 جولائی کو بزنس اسٹڈیز، 10کو بایوٹیکنالوجی،11جولائی کو جغرافیہ اور 13 کو سوشیالوجی کے پیپرز ہوں گے، جبکہ 14جولائی کوصرف مشرقی دہلی میں پولیٹیکل سائنس کے پیپر ہوں گے، 15جولائی کو دہلی کے مشرقی علاقہ میں میتھ، اکنامکس، تاریخ اور بایو لوجی کے پیپرز ہوں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔