یو پی: الیکشن قریب آتے ہی چھاپہ ماری کا دور شروع، 40 مقامات پر سی بی آئی ریڈ

سی بی آئی نے پیر کے روز ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے گومتی ریور فرنٹ پروجیکٹ میں مبینہ بے ضابطگی کو لے کر درج ایک نئے معاملے کے تعلق سے یو پی میں 40 سے زائد مقامات پر چھاپہ ماری کی۔

سی بی آئی، تصویر آئی اے این ایس
سی بی آئی، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

مرکزی جانچ بیورو (سی بی آئی) نے پیر کو ایک وسیع کارروائی کرتے ہوئے گومتی ریور فرنٹ پروجیکٹ میں مبینہ بے ضابطگی کو لے کر درج ایک نئے معاملے میں اتر پردیش میں 40 سے زائد مقامات پر چھاپہ ماری کرتے ہوئے تلاشی لی۔

جانچ سے منسلک سی بی آئی کے ایک ذرائع نے خبر رساں ادارہ آئی اے این ایس کو بتایا کہ ایجنسی کی کئی ٹیمیں اتر پردیش میں 40 سے زائد مقامات پر تلاشی کے عمل میں مصروف ہیں۔ ذرائع نے کہا کہ سی بی آئی کے ذریعہ پروجیکٹ میں مبینہ بے ضابطگی کی جانچ کے لیے ایک نیا معاملہ درج کرنے کے بعد تلاشی لی جا رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ آگرہ میں بھی تلاشی چل رہی ہے۔ اس معاملے میں درج کی گئی یہ دوسری ایف آئی آر ہے۔ واضح رہے کہ گومتی ریور فرنٹ پروجیکٹ اکھلیش یادو حکومت کے تحت ایک دیرینہ منصوبہ تھا۔


سی بی آئی نے 30 نومبر 2017 کو معاملہ درج کیا تھا، جس کی جانچ پہلے اتر پردیش پولیس کر رہی تھی۔ یہ الزام عائد کیا گیا ہے کہ 1513 کروڑ روپے کے گومتی ریور فرنٹ ڈیولپمنٹ پروجیکٹ میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیاں ہوئی تھیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔