آئی پی ایل 2020: عرفان پٹھان اور ہربھجن نے عبدالصمد کو مستقبل کا بڑا کھلاڑی قرار دیا

میچ کے بعد عرفان پٹھان نے ٹوئٹ کرکے عبدالصمد کو مبارکباد دی ہے۔ عرفان نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ یقیناً حیدرآباد کی ٹیم کو میچ جیتنا چاہیے تھا لیکن مجھے عبد الصمد پر فخر ہے۔ انہوں نے خود کو ثابت کیا ہے۔

عبدالصمد، تصویر آئی پی ایل
عبدالصمد، تصویر آئی پی ایل
user

یو این آئی

نئی دہلی: دہلی کیپٹلز کے خلاف انڈین پریمیر لیگ کے دوسرے کوالیفائر میں سن رائزرس حیدر آباد کی جانب سے 16 گیندوں میں 33 رنز بنانے والے عبدالصمد کی بلے بازی کی سابق آل راؤنڈر عرفان پٹھان اور ہربھجن سنگھ نے تعریف کرتے ہوئے عبدالصمد کو مستقبل کا بڑا کھلاڑی قرار دیا ہے۔

میچ کے بعد عرفان پٹھان نے ٹوئٹ کرکے صمد کو مبارکباد دی ہے۔ عرفان نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ یقیناً حیدرآباد کی ٹیم کو میچ جیتنا چاہیے تھا، لیکن مجھے عبد الصمد پر فخر ہے۔ انہوں نے خود کو ثابت کیا ہے۔ ہربھجن سنگھ نے بھی صمد کے بارے میں ٹوئٹ کیا۔ بھجی نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ عبد الصمد مستقبل میں ایک بہت بڑا کھلاڑی بننے جا رہے ہیں، انہوں نے کچھ زبردست شاٹس کھیلے، انریچ نورٹجے کے خلاف جو پل شاٹ کھیلا وہ حیرت انگیز تھا۔


واضح رہے کہ صمد جموں و کشمیر سے آئی پی ایل میں کھیلنے والے تیسرے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ صمد سے قبل کشمیر سے پرویز رسول اور راسخ سلام وہ کھلاڑی رہ چکے ہیں جنھیں آئی پی ایل کھیلنے کا موقع ملا۔ دہلی کے خلاف میچ میں انریچ نورٹجے کی بولنگ پر صمد نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 2 چھکے لگائے۔ اس آئی پی ایل میں کشمیر کے اس بلے باز نے بمراہ ، کمنس اور ربادا جیسے بالرز کے خلاف چھکے لگانے میں کامیابی حاصل کی ہے۔

دہلی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور تین وکٹ پر 189 رنز بنائے تھے۔ جواب میں سن رائزرز آٹھ وکٹوں پر صرف 172 رن بناسکے۔ ولیم سن نے عمدہ 67 رنز بنائے، ولیمسن نے اپنی اننگز میں 5 چوکے اور 4 چھکے لگائے، ولیم سن کے علاوہ جموں و کشمیر کےعبد الصمد کی طوفانی اننگز نے کرکٹ کے لیجنڈ کا دل جیت لیا۔ صمد نے اپنی اننگز میں 2 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 16 گیندوں پر 33 رنز بنائے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */