اعظم گڑھ لوک سبھا ضمنی الیکشن پوری طاقت سے لڑے گی بی ایس پی
میٹنگ کے بعد بی ایس پی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پارٹی ضمنی انتخابات والی دو سیٹوں میں سے صرف ایک سیٹ اعظم گڑھ پر پوری طاقت سے میدان میں اترے گی۔

لکھنؤ:: اترپردیش میں آئندہ 23جون کو مجوزہ دولوک سبھا سیٹوں (رامپور اور اعظم گڑھ) میں سے اعظم گڑھ پر بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) پوری طاقت کے ساتھ ضمنی الیکشن میں اترنے کا اعلان کیا ہے۔ بی ایس پی سپریمو مایاوتی کی صدارت میں پارٹی کی ریاست اکائی کے ضلع اینڈ ڈویژن سطح کی جائزئ میٹنگ کے ہفتہ کو اختتامی اجلاس میں کارکنوں کے لئے جاری ہدایات میں یہ جانکاری دی گئی ہے۔ میٹنگ کے بعد بی ایس پی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پارٹی ضمنی انتخابات والی دو سیٹوں میں سے صرف ایک سیٹ اعظم گڑھ پر پوری طاقت سے میدان میں اترے گی۔
قابل ذکر ہے کہ بی ایس پی نے اعظم گڑھ لوک سبھا سیٹ سے سابق ایم ایل اے گڈوجمالی کو پہلے ہی امیدوار کا اعلان کر دیا ہے۔ سماجو ادی پارٹی (ایس پی) کے صدر اکھلیش یادو کے استعفی کی وجہ سے یہ سیٹ خالی ہے۔ اکھلیش نے مین پوری کی کرہل سیٹ سے ایم ایل اے منتخب ہونے کے بعد اعظم گڑھ لوک سبھا سیٹ سے استعفی دے دیا تھا۔ جائزہ میٹنگ میں بی ایس پی سپریمو مایاوتی نے پارٹی کارکنوں میں جوش و جذبہ بھرتے ہوئے کہا کہ اترپریش کے اقتدار سے کانگریس کو اکھاڑ پھینکنے والی بی ایس پی ہی غریب مخالف بی جے پی کی جڑیں ہلانے کی اہل ہے۔
یہ بھی پڑھیں : مودی کے ہندو راشٹر میں ہندو سب سے زیادہ پریشان...ظفر آغا
مایاوتی نے کارکنوں سے اپنی اس اہلیت کا ایک بار پھر استعمال کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اس کا پہلا تجربہ 23 جون کے ضمنی الیکشن میں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ محدود وسائل والی بی ایس پی کا مقابلہ اپوزیشن جماعتوں سے ہے۔ اس لئے اس طرح کی چھوٹی چھوٹی میٹنگوں کے ذریعہ ہی پوری ریاست میں بی ایس پی کو پھر سے نئی توانائی سے بھرنا ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔