بی ایس پی کے لوگ برساتی مینڈکوں سے دور رہیں: مایاوتی

مایاوتی نے اتوار کو ٹوئٹر پر ’دل بدلو نیتاؤں‘ کو ’برساتی مینڈک‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ بی ایس پی کے لوگ ایسے برساتی مینڈکوں کو پارٹی سے دور ہی رکھیں‘۔

بی ایس پی سربراہ مایاوتی / آئی اے این ایس
بی ایس پی سربراہ مایاوتی / آئی اے این ایس
user

یو این آئی

لکھنؤ: بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی صدر اور اتر پردیش کی سابق وزیر اعلیٰ مایاوتی نے اپنی پارٹی سے نکالے گئے 6 اراکین اسمبلی کے سماجوادی پارٹی (ایس پی) میں شامل ہونے کے ایک دن بعد اپنی پارٹی کے کارکنان سے کہا کہ وہ ایسے ’دل بدلو‘ رہنماؤں سے دوری بنائیں۔

مایاوتی نے اتوار کو ٹوئٹر پر ’دل بدلو نیتاؤں‘ کو ’برساتی مینڈک‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ بی ایس پی کے لوگ ایسے برساتی مینڈکوں کو پارٹی سے دور ہی رکھیں‘۔ قابل ذکر ہے کہ ہفتے کو بی ایس پی کے چھ اور ایک بی جے پی کے رکن اسمبلی نے ایس پی کا دامن تھام لیا تھا۔


انہوں نے ٹوئٹ کیا کہ ’یوپی اسمبلی انتخابات کے قریب آنے کے بعد اب پھر سے آئے دن ’دل بدلو لوگوں‘ کے اس پارٹی سے اس پارٹی میں آنے جانے کا دور شروع ہو گیا ہے۔ لیکن اس سے کسی بھی پارٹی کا ووٹ شیئر بڑھنے والا نہیں ہے بلکہ اس سے انھیں نقصان ہی ہوگا۔ بالآخر بی ایس پی کے لوگ ایسے برساتی مینڈکوں کو پارٹی سے دور رکھیں‘۔

ایک اور ٹوئٹ میں مایاوتی نے آئندہ اسمبلی انتخابات میں نئی ​​پارٹیوں کی حصہ داری پر بھی تنقید کی۔ انہوں نے پارٹی کارکنان کو متنبہ کرتے ہوئے کہا، کہ ’صرف ’دل بدلو‘ ہی نہیں بلکہ برساتی مینڈکوں کی طرح کئی ایسی پارٹیوں کے نام بھی لوگوں کو سننے کو مل رہے ہیں جن کے نام اب تک دیکھنے-سننے کو نہیں ملے تھے۔ اقتدار کے لالچیوں کو ایسے کھیل کو عوام خوب سمجھتے ہیں اور اس سے ان پر کوئی اثر نہیں پڑنے والا ہے۔ تبدیلی یقینی ہے‘۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */