گجرات یونیورسٹی میں زیر تعلیم کشمیری طالب علم کی لاش برآمد

پولیس ٹیم فوری طور پر جائے موقع پر پہنچی اور لاش کو تحویل میں لے کر اس بارے میں لواحقین کو آگاہی فراہم کی۔

لاش، علامتی تصویر آئی اے این ایس
لاش، علامتی تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

سری نگر: کولگام سے تعلق رکھنے والے نوجوان کی لاش گجرات میں پُراسرار حالت میں برآمد کی گئی۔ گجرات کی سردار پٹیل یونیورسٹی میں زیر تعلیم کشمیری نوجوان کی لاش اتوار کی صبح کمرے میں لٹکتے ہوئے پائی گئی۔ لواحقین نے الزام لگایا کہ اُن کے لخت جگر کا قتل کیا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق سردار پٹیل یونیورسٹی گجرات میں زیر تعلیم کشمیری نوجوان سمیر احمد ٹھوکر ولد محمد شفیع ٹھوکر ساکن نانی بوگ کولگام کی لاش اتوار کی صبح کمرے میں فین سے لٹکتے ہوئے برآمد کی گئی، جس کے بعد پولیس کو اس بارے میں مطلع کیا گیا۔


پولیس ٹیم فوری طور پر جائے موقع پر پہنچی اور لاش کو تحویل میں لے کر اس بارے میں لواحقین کو آگاہی فراہم کی۔ لواحقین نے نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران بتایا کہ اُن کے لخت جگر کا قتل کیا گیا ہے اور اس معاملے کی اعلیٰ سطحی تحقیقات ہونی چاہئے۔ متوفی کے والد محمد شفیع ٹھوکر نے بتایا کہ اُن کا بیٹا گجرات کی یونیورسٹی میں ایم ایس سی زالوجی کر رہا تھا۔

متوفی کے والد محمد شفیع ٹھوکر کے مطابق میرا بیٹا خودکشی کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتا ہے۔ انہوں نے پولیس کے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ معاملے کی باریک بینی سے تحقیقات کی جائے تاکہ سچائی سب کے سامنے آسکے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔