مہاراشٹر: وردھا ندی میں کشتی پلٹنے سے دردناک حادثہ، 11 افراد ہلاک، کئی لاپتہ

بتایا جاتا ہے کہ ندی کے کنارے سے دوسری طرف جاتے وقت کشتی پلٹ گئی، حالانکہ اس سلسلے میں ابھی مصدقہ طور پر کچھ نہیں پتہ چل سکا ہے کہ آخر کشتی کے ڈوبنے کی اصل وجہ کیا ہے۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

مہاراشٹر کے وردھا ضلع میں وردھا ندی میں ایک کشتی پلٹنے سے بڑا حادثہ سرزد ہوا ہے۔ اس حادثے میں اب تک 11 لوگوں کی موت کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ کئی لوگوں کے لاپتہ ہونے کی اطلاع بھی موصول ہوئی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ ندی کنارے سے دوسری طرف جاتے وقت کشتی اچانک الٹ گئی۔ حالانکہ کشتی کیسے ڈوبی، اس سلسلے میں فی الحال کچھ مصدقہ طور پر نہیں کہا جا سکتا۔ حادثہ بینودا تھانہ حلقہ کے ورود تعلقہ واقع جھنج گاؤں کے پاس پیش آیا۔

میڈیا رپورٹ کی مانیں تو کشتی پر زیادہ لوگ سوار تھے۔ کشتی میں 30 افراد سوار تھے جو کہ اس کشتی کی صلاحیت سے زیادہ تھے۔ ندی میں طغیانی بھی تھے اور امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ زیادہ لوگوں کے سوار ہونے کی وجہ سے کشتی پلٹ گئی۔ کشتی کو ڈوبتے دیکھ کر مقامی لوگ وہاں پہنچے اور بچاؤ کام شروع کیا۔


واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے آسام میں بھی کشتی حادثہ ہوا تھا۔ وہاں جورہاٹ میں دو کشتیاں آپس میں ٹکرا گئی تھیں جس کے سبب ایک کشتی پلٹ گئی اور اس پر موجود 80 سے زائد لوگ ڈوب گئے تھے۔ بیشتر لوگوں کو فوری کارروائی کرتے ہوئے بچایا لیا گیا تھا، اور کچھ افراد خود کسی طرح تیر کر کنارے تک آ گئے تھے۔ حادثہ میں ایک خاتون کی موت ہوئی تھی اور کچھ لوگ لاپتہ ہو گئے تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔