نوجوانوں کے پاؤں پر پڑگئے چھالے، سرکاری بھرتیوں پر لٹکے ہیں تالے: پرینکا گاندھی

پرینکا گاندھی نے کہا کہ "ایس ایس سی-جی ڈی 2018 میں تقرری کے لیے ستیہ گرہ کرنے والے نوجوانوں کے پاؤں میں چھالے پڑ گئے ہیں، لیکن بی جے پی کے دور حکومت میں سرکاری بھرتیوں پر تالا لگا دیا گیا ہے۔

پرینکا گاندھی، تصویر یو این آئی
پرینکا گاندھی، تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

نئی دہلی: کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے کہا ہے کہ مودی حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد سے سرکاری ملازمتوں میں بھرتی کا سلسلہ دھیرے دھیرے ختم ہو گیا ہے اور نوجوانوں نے ملازمتوں کے لیے جو امتحانات دیئے ہیں، ان امتحانات کے نتائج کا اعلان نہیں کیا جا رہا ہے۔

پرینکا گاندھی نے کہا کہ سال 2018 میں جو بچے ایس ایس سی-جی ڈی کے بھرتی امتحان میں شامل ہوئے تھے وہ اب بھی ستیہ گرہ کر رہے ہیں اور ان کے پاؤں میں چھالے پڑ گئے ہیں لیکن حکومت ان کی کوئی فکر نہیں ہے اور بھرتی پر لگے تالے نہیں کھولے جا رہے ہیں۔


انہوں نے کہا کہ "ایس ایس سی-جی ڈی 2018 میں تقرری کے لیے ستیہ گرہ کرنے والے نوجوانوں کے پاؤں میں چھالے پڑ گئے ہیں، لیکن بی جے پی کے دور حکومت میں سرکاری بھرتیوں پر تالا لگا دیا گیا ہے۔ نریندر مودی جی، کیا ان نوجوانوں کی محنت اور جدوجہد کی کوئی قدر نہیں ہے۔ ان نوجوانوں کی بات سنیے، انہیں تقرری دیجیے"۔

اس کے ساتھ انہوں نے ایک خبر کا ویڈیو بھی پوسٹ کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نیم فوجی دستے میں بھرتی کے لیے بی جے پی حکومت کا دھوکہ، ایس ایس سی جی ڈی 2018 کے امیدواروں کو آج تک تقرری کا لیٹر نہیں ملا ہے۔ ویڈیو میں کئی نوجوانوں کو دکھایا گیا ہے جو تقرری کا مطالبہ کرتے ہوئے ستیہ گرہ کر رہے ہیں، ان کے پاؤں میں چلتے چلتے چھالے پڑ گئے ہیں اور کئی لڑکیاں بیہوش ہو رہی ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */