مہنگائی اور ٹیکس کی لوٹ کی وجہ سے لوگوں کا دم گھٹ رہا ہے: راہل گاندھی

راہل گاندھی نے کہا کہ مودی حکومت میں ایک طرف پٹرول، ڈیزل اور ایل پی جی کی قیمتیں آسمان چھو رہی ہیں تو دوسری طرف جی ایس ٹی کی شرحوں میں اضافہ سے مسائل بڑھ رہے ہیں۔

راہل گاندھی / تصویر ٹوئٹر @INCIndia
راہل گاندھی / تصویر ٹوئٹر @INCIndia
user

یو این آئی

نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی پر حملہ کرتے ہوئے ہفتہ کو کہا کہ ان کی حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے ملک میں مہنگائی اور بے روزگاری جیسے کئی مسائل بڑھ رہے ہیں جس کی وجہ سے لوگوں کی زندگی میں مسلسل بحران پیدا ہو رہا ہے۔

راہل گاندھی نے کہا کہ مودی حکومت میں ایک طرف پٹرول، ڈیزل اور ایل پی جی کی قیمتیں آسمان چھو رہی ہیں تو دوسری طرف جی ایس ٹی کی شرحوں میں اضافہ سے مسائل بڑھ رہے ہیں جبکہ پی ایم مودی عوام کو گمراہ کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ ان کی زندگی کی رکاوٹیں دورکی گئی ہیں۔


راہل گاندھی نے کہا کہ "وزیر اعظم نے کہا- 133 کروڑ ہندوستانی ہر رکاوٹ سے کہہ رہے ہیں، دم ہے تو ہمیں روکو۔ بی جے پی کے دور حکومت میں ایل پی جی سلنڈر کی قیمتیں 157 فیصد بڑھیں، ریکارڈ توڑ مہنگا پٹرول، گبر ٹیکس کی لوٹ اور بے روزگاری کی سونامی آئی ہے، دراصل عوام وزیر اعظم سے کہہ رہے ہیں آپ کی بنائی ان رکاوٹوں نے دم نکال دیا ہے، اب رک جاؤ۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */