کرناٹک میں مخلوط حکومت گرانے کی بی جے پی کی کوششیں ناکام ہوں گی: سدارميا

سدارمیا نے کہا کہ حکمران پارٹی کے ممبران اسمبلی کو لالچ دینے کی کوشش کی جا رہی ہے، ساتھ ہی انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ بی جے پی کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

كلبرگی: کرناٹک میں کانگریس-جنتا دل (ایس) مخلوط حکومت کی رابطہ کمیٹی کے صدر اور سابق وزیر اعلی سدارميا نے ہفتہ کو الزام لگایا کہ اپوزیشن پارٹی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کرناٹک حکومت کو گرانے کے لئے ہر حربوں کا استعمال کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکمران پارٹی کے ممبران اسمبلی کو لالچ دینے کی کوشش کی جا رہی ہے، ساتھ ہی انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ بی جے پی کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی۔


سدارميا نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسمبلی میں حزب اختلاف کے رہنما بی ایس يدی یورپا کی اقتدار کی بھوک کی وجہ سے غیر مطمئن ممبران اسمبلی کی شناخت کر کے انہیں نشانہ بنائے جانے کا کھیل ایک بار پھر شروع ہو گیا ہے۔

انہوں نے کہا ’’ہمارے رکن اسمبلی کسی لالچ کے شکار نہیں ہوں گے۔ کچھ رکن اسمبلیوں نے پہلے ہی بہت بڑی رقم کی پیشکش ٹھکرا دی ہے اور کچھ نے پیسے لینے کے بعد لوٹا دیئے‘‘۔


انہوں نے يدی يورپا سے سوال پوچھا کہ ان کے پاس ممبران اسمبلی کو دینے کے لئے اتنے پیسے کہاں سے آئے۔ کیا یہ غیر قانونی دولت نہیں ہے۔ بی جے پی کے قومی صدر امت شاہ کو پیسے کے ذارئع کے بارے میں بتانا چاہیے۔

غور طلب ہے کہ يدی يورپا نے کل کہا تھا کہ اتحاد میں سب کچھ ٹھیک نہیں ہے اور کانگریس کے 20 سے زائد ممبر اسمبلی ایچ ڈی كمارسوامی کو وزیر اعلی کے طور پر قبول کرنے کو راضی نہیں ہیں۔ انهوں نے دعوی کیا تھا کہ 23 مئی کے بعد کچھ بھی ہو سکتا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔