پنجاب میں اکیلے الیکشن لڑے گی بی جے پی، اکالی دل کے ساتھ کوئی اتحاد نہیں

پنجاب بی جے پی کے صدر سنیل جاکھڑ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ایکس پر ایک ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی پنجاب لوک سبھا الیکشن اکیلے لڑنے جا رہی ہے

بی جے پی / علامتی تصویر
بی جے پی / علامتی تصویر
user

قومی آوازبیورو

چنڈی گڑھ: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پنجاب میں لوک سبھا الیکشن اکیلے لڑے گی۔ پارٹی کی ریاستی یونٹ کے سربراہ سنیل جاکھڑ نے منگل کو یہ جانکاری دی۔ یہ اعلان شرومنی اکالی دل (ایس اے ڈی) اور بی جے پی کے درمیان پارلیمانی انتخابات کے لیے دوبارہ اتحاد کے لیے بات چیت کی قیاس آرائیوں کے درمیان کیا گیا ہے۔

سات مرحلوں پر مشتمل انتخابات کے آخری مرحلے میں پنجاب میں لوک سبھا کی 13 سیٹوں کے لیے ووٹنگ یکم جون کو ہوگی۔ جاکھڑ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا، ’’بی جے پی پنجاب میں اکیلے الیکشن لڑنے جا رہی ہے۔ پارٹی نے یہ فیصلہ لوگوں اور پارٹی کارکنوں سے ملنے والے 'فیڈ بیک' کے بعد لیا ہے۔‘‘


انہوں نے کہا، پارٹی نے یہ فیصلہ پنجاب کے عوام، پارٹی کارکنوں، رہنماؤں اور کسانوں کی رائے کی بنیاد پر کیا ہے۔ یہ فیصلہ پنجاب کے تمام تاجروں، مزدوروں اور پسماندہ طبقات کے روشن مستقبل کے لیے کیا گیا ہے۔

جاکھڑ نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں بی جے پی نے جو کام کیا ہے وہ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے۔ بی جے پی لیڈر نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ پچھلے 10 سالوں میں کسانوں کی فصلیں کم از کم امدادی قیمت پر خریدی گئی ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔