آسام میں بی جے پی کی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، کانگریس نے کی الیکشن کمیشن سے شکایت

کانگریس کے ایک وفد نے آج چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کی اور اس سلسلے میں بھارتیہ جنتا پارٹی پر آسام اسمبلی انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے شکایت درج کرائی ہے

الیکشن کمیشن
الیکشن کمیشن
user

یو این آئی

نئی دہلی: کانگریس کے ایک وفد نے آج چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کی اور اس سلسلے میں بھارتیہ جنتا پارٹی پر آسام اسمبلی انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے شکایت درج کرائی ہے۔

کمیشن سے کانگریس کے وفد کی ملاقات کے بعد پارٹی کے سینئر رہنما راجیو شکلا نے یہاں الیکشن کمیشن کے باہر موجود صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آسام میں پہلے مرحلے کے انتخابات کے بعد بی جے پی کی جیت کے بارے میں کچھ اخبارات میں خبریں شائع ہوئی تھیں۔


انہوں نے ان اشتہاروں کو انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا کہ جب کمیشن سے واضح ہدایات مل رہی ہیں کہ وہ کسی پارٹی کی فتح یا شکست سے متعلق کوئی مواد شائع نہیں کریں گے تو پھر ان اخبارات میں اس طرح کے اشتہارات کیوں شائع کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کمیشن نے انہیں بتایا کہ اس سلسلے میں ایک رپورٹ طلب کی گئی ہے اور یقین دہانی کرائی ہے کہ رپورٹ ملنے کے بعد ضروری کارروائی کی جائے گی۔

کانگریس لیڈر نے کہا کہ وفد نے کمیشن سے بھی درخواست کی ہے کہ وہ اخبارات اور نیوز چینلز کو واضح ہدایات دے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ وہ کسی بھی طرح سے کمیشن کے حکم کی خلاف ورزی کی خبریں شائع اور نشر نہ کریں۔ انہوں نے کمیشن سے آسام کے وزیر اعلی کے ساتھ ساتھ ریاستی بی جے پی صدر کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔