بی جے پی آج انتخابی منشور جاری کرے گی

پہلے مرحلے کے ووٹنگ سے چند روز پہلے بر سر اقتدار جماعت بی جے پی آج اپنا انتخابی منشور جاری کرے گی اور بتایا جا رہا ہے کہ وزیر اعظم نے منشور کے لئے تجاویز طلب کی تھیں۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) آج یعنی  14 اپریل کو لوک سبھا انتخابات 2024 کے لئے منشور جاری کرے گی۔ انتخابی منشور صبح 8:30 بجے بی جے پی ہیڈکوارٹر میں وزیر اعظم نریندر مودی کی موجودگی میں جاری کیا جائے گا۔ اس دوران پارٹی صدر جے پی نڈا، وزیر داخلہ امت شاہ اور وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ بھی موجود رہیں گے۔

وزیراعظم نے انتخابی اعلان کے لیے عوام سے تجاویز طلب کی تھیں۔ پارٹی ذرائع کے مطابق بی جے پی کے منشور کا موضوع ثقافتی قوم پرستی کے ساتھ 'مودی کی گارنٹی: ترقی یافتہ ہندوستان 2047' پر توجہ مرکوز کرے گا۔


واضح رہے کانگریس نےپہلے ہی اپنا انتخابی منشور جاری کر دیا  ہے جس کا نام نیائےپتر رکھا گیا ہے۔ کانگریس کے نیائے پتر کی بہت تعریف کی جا رہی ہے اور خود راہل گاندھی کا یہ کہنا کہ انتخابی منشور سے متعلق بہت سے مشورے موصول ہو رہے ہیں۔