بی جے پی سیاسی فائدے کے لیے امرتسر میں این سی بی کا دفتر قائم کر رہی ہے: سنجے سنگھ

سنجے سنگھ نے ٹوئٹ کیا، بی جے پی-آکالی دل حکومت پنجاب میں بڑے پیمانے پر منشیات کی لت کے لیے کافی حد تک ذمہ دار ہیں۔ جب بی جے پی ہی غلط کاموں میں ملوث ہے تو اس کے کارکن گاؤں جا کر کیا پروپیگنڈہ کریں گے؟

<div class="paragraphs"><p>سنجے سنگھ، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

سنجے سنگھ، تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: عام آدمی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ نے مرکز کے ذریعہ این سی بی کے غلط استعمال کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے پیر یعنی آج کہا کہ بی جے پی سیاسی فائدے کے لیے امرتسر میں نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کا دفتر قائم کر رہی ہے۔ سنجے سنگھ نے ٹوئٹ کیا، بی جے پی-آکالی دل حکومت پنجاب میں بڑے پیمانے پر منشیات کی لت کے لیے کافی حد تک ذمہ دار ہیں۔ جب بی جے پی ہی غلط کاموں میں ملوث ہے تو اس کے کارکن گاؤں جا کر کیا پروپیگنڈہ کریں گے؟

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اتوار کو کہا تھا کہ حکومت ایک ماہ کے اندر پنجاب کے امرتسر میں این سی بی کا دفتر کھولنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ امت شاہ نے اتوار کو ٹوئٹ کیا، مودی حکومت ملک کو نشے سے پاک کرنے اور پنجاب میں منشیات کے کاروبار کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے کام کر رہی ہے۔ نشے کے خلاف لڑنے کے لیے، ایک ماہ کے اندر اندر امرتسر میں این سی بی (نارکوٹکس کنٹرول بیورو) کا ایک دفتر کھولا جائے گا اور اس کے بعد بی جے پی کارکنان ہر گاؤں میں منشیات کے خلاف بیداری مہم شروع کریں گے۔


سنجے سنگھ سے پہلے دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے بھی این سی بی دفتر کھولنے پر بی جے پی کی تنقید کی تھی۔ مرکزی وزیر داخلہ کے ٹوئٹ کو شیئر کرتے ہوئے کیجریوال نے ہندی میں ٹوئٹ کیا، کیا آپ امرتسر میں این سی بی کا دفتر کھولیں گے یا بی جے پی کا؟ اور بی جے پی کارکنوں کے ذریعے ہر گاؤں میں این سی بی کیسے کام کر سکتی ہے؟ کیا اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ پنجاب میں منشیات کی لعنت سے پریشان نہیں ہیں؟ آپ بی جے پی کو فروغ دینے کے لیے این سی بی کا استعمال کرنا چاہتے ہیں۔ ویسے شاہ صاحب، آپ اور اکالی دل کی حکومت کے دور میں پنجاب میں منشیات کے مسائل پھیلے، ہے نا؟

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔