فلم آدی پورش کے خلاف نہیں رک رہا احتجاج، ایودھیا کے سنتوں نے کہا- ڈائیلاگ شرمناک، فلم پر لگے فوری پابندی

ایودھیا کے سنتوں نے دعویٰ کیا ہے کہ فلم میں رامائن کے کرداروں کو غلط طریقے سے پیش کیا گیا ہے اور ہندو دیوتاؤں کو مسخ شدہ انداز میں دکھایا گیا ہے۔ ڈائیلاگ شرمناک ہیں فلم پر فوری پابندی لگائی جائے۔

<div class="paragraphs"><p>فلم ’آدی پُرش‘، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فلم ’آدی پُرش‘، تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

فلم 'آدی پورش' کے ڈائیلاگ سے ناراض ایودھیا کے سنتوں نے اس پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔ یہ ایک سال میں دوسرا موقع ہے کہ سنتوں نے فلم کے خلاف آواز اٹھائی ہے۔ پچھلے سال اکتوبر میں، سنتوں نے فلم کے ٹریلر میں نظر آنے والی خرابی پر اعتراض کیا تھا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ فلم میں رامائن کے کرداروں کو غلط طریقے سے پیش کیا گیا ہے اور ہندو دیوتاؤں کو مسخ شدہ انداز میں دکھایا گیا ہے۔

رام جنم بھومی کے ہیڈ پجاری آچاریہ ستیندر داس نے کہا کہ پہلے احتجاج کے باوجود فلم سازوں نے رامائن کے کرداروں کو غلط طریقے سے پیش کیا ہے اور ہندو دیوی دیوتاؤں کو مسخ کر کے دکھایا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈائیلاگ شرمناک ہیں اور فلم پر فوری پابندی لگنی چاہیے۔


ستیندر داس نے کہا کہ بھگوان رام، بھگوان ہنومان اور راون کو بالکل مختلف انداز میں پیش کیا گیا ہے۔ اس میں ہمارے دیوتاؤں کو اس سے بالکل مختلف شکل میں دکھایا گیا ہے جو ہم نے اب تک پڑھا اور جانا ہے۔ ہنومان گڑھی مندر کے پجاری راجو داس نے بھی فلم پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا۔

راجو داس نے کہا، بالی ووڈ ہندو مذہب کو مسخ کرنے پر تلا ہوا ہے۔ فلم 'آدی پورش' اس حقیقت کی بہترین مثال ہے کہ اسے ہندوؤں کے جذبات سے کوئی سروکار نہیں ہے۔ ایودھیا میں سنتوں کی سب سے طاقتور تنظیم منی رام داس چھاؤنی پیٹھ نے بھی فلم پر پابندی کے مطالبے کی حمایت کی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔