بی جے پی نے بھگوان رام کے نام پر لوگوں کو لوٹا: سنجے سنگھ

سنجے سنگھ نے بی جے پی پر نشانہ لگاتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی ‘جے شری رام‘ کا نعرہ لگاتے ہوئے ریل، سیل، ایل آئی سی، کوئلہ، بینک، سڑک، بجلی پانی سب بیچ رہے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>سنجے سنگھ، تصویر&nbsp;@AamAadmiParty</p></div>

سنجے سنگھ، تصویر@AamAadmiParty

user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: عام آدمی پارٹی (عآپ) کے لیڈر سنجے سنگھ نے ہفتہ کو بی جے پی پر بھگوان رام کے نام پر عام لوگوں کو لوٹنے کا الزام عائد کیا۔ انہوں نے بی جے پی پر نشانہ لگاتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی ‘جے شری رام‘ کا نعرہ لگاتے ہوئے ریل، سیل، ایل آئی سی، کوئلہ، بینک، سڑک، بجلی پانی سب بیچ رہے ہیں۔

اتر پردیش میں عآپ کی تقریب ’گاؤں چلو ابھیان‘ کے دوران سنجے سنگھ نے کہا کہ بی جے پی کے لیڈر نہ تو بھگوان رام کے ہیں اور نہ ہی عام لوگوں کے۔ جو لوگ اس ملک کو بیچنے کی کوشش کر رہے ہیں، انہیں بھارت ماتا کی جے کا نعرہ لگانے کا کوئی حق نہیں ہے۔ ان سے خبردار رہیں۔ بریلی میں لوگ اس انتباہ کے ساتھ سرمہ بیچتے ہیں کہ ’نقل کرنے والوں سے خبردار رہیں‘ وہ ایسے ہی نقلچی ہیں۔


سنجے سنگھ نے مزید کہا کہ بی جے پی نے رام مندر کے نام پر ہر گاؤں سے چندہ جمع کیا۔ میں نے انہیں اجاگر کیا ہے۔ بی جے پی لیڈران نے 2 کروڑ روپے کی زمین کا ٹکڑا 16.5 کروڑ روپے میں فروکت کیا اور پانچ منٹ کے اندر بھاری منافع حاصل کیا۔ عآپ لیڈر نے طنزیہ انداز میں رام مندر کے لیے جمع کی گئی رقم میں ہیرا پھری کا الزام عائد کیا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی سے نجات حاصل کرنی ہے تو صرف ایک ہی علاج ہے اور وہ ہے جھاڑو!

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔