لکھیم پور کھیری تشدد: ورون گاندھی نے نئی ویڈیو جاری کر یوگی حکومت پر پھر کیا حملہ

بی جے پی رکن پارلیمنٹ ورون گاندھی نے ایک لکھیم پور کھیری تشدد کی ایک نئی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ بے قصور کسانوں کا خون بہانے والوں کو سزا دینی ہوگی۔

ورون گاندھی، تصویر آئی اے این ایس
ورون گاندھی، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

لکھیم پور کھیری واقعہ کو لے کر بی جے پی رکن پارلیمنٹ ورون گاندھی لگاتار اپنی ہی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ ورون گاندھی نے ایک بار پھر کسانوں پر گاڑی چڑھانے والی ویڈیو شیئر کی ہے۔ انھوں نے اس واقعہ کی دوسری ویڈیو شیئر کی ہے جو پہلے سے زیادہ واضح ہے۔ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ورون گاندھی نے لکھا ’’یہ ویڈیو بالکل شیشے کی طرح صاف ہے۔ مظاہرین کا قتل کر کے ان کو خاموش نہیں کرا سکتے ہیں۔ بے قصور کسانوں کا خون بہانے کے واقعہ کے لیے جوابدہی طے کرنی ہوگی۔ ہر کسان کے دماغ میں اشتعال اور بے رحمی کا جذبہ گھر بنائے، اس کے پہلے انھیں انصاف دلانا ہوگا۔‘‘

قابل ذکر ہے کہ لکھیم پور کھیری تشدد کے واقعہ میں 8 لوگوں کی موت ہو گئی تھی جن میں چار کسان شامل تھے۔ تشدد اس وقت ہوا تھا جب ایک گاڑی مظاہرہ کر رہے کسانوں کو روندتے ہوئے نکل گئی۔ ورون گاندھی نے ویڈیو ٹوئٹ کر کہا کہ بے قصور کسانوں کا خون بہانے والوں کا انصاف کرنا ہی ہوگا۔ ورون گاندھی بی جے پی کے غالباً واحد ایسے رکن پارلیمنٹ اور لیڈر ہیں جنھوں نے اس واقعہ پر کھل کر ناراضگی ظاہر کی ہے۔ وہ لگاتار اس ایشو پر یو پی کی یوگی حکومت کو گھیر رہے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔