بی جے پی کے رکن قانون ساز کونسل ہری نارائن چودھری کا انتقال

نتیش کمار نے کہا کہ ان کا انتقال سیاست اور سماجی شعبہ کے لئے ناقابل تلافی نقصان ہے۔ انہوں نے آنجہانی کی روح کو سکون اور لواحقین کو دکھ کی اس گھڑی میں صبر دینے کی ایشور سے دعا کی ہے۔

سوشل میڈیا
سوشل میڈیا
user

یو این آئی

پٹنہ: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رکن قانون ساز کونسل ہری نارائن چودھری کا جمعہ کی دیر رات انتقال ہوگیا، وہ 76 سال کے تھے۔ چودھری کے پھیپھڑوں میں تکلیف کے بعد ان کا کورونا ٹیسٹ کرایا گیا۔ تاہم رپورٹ نیگیٹو آئی تھی۔ اس کے بعد انہیں پٹنہ کے اندرا گاندھی انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس (آئی جی آئی ایم ایس) میں داخل کرایا گیا۔ جہاں دوران علاج انہوں نے آخری سانس لی۔

بی جے پی لیڈر چودھری سمستی پور سے دو مرتبہ مقامی بلدیاتی حلقے سے دو بار لیجسلیٹو کونسلر منتخب ہوئے۔ وہ پہلی مرتبہ 2003 میں کانگریس کے امیدوار کے طور پر سمستی پور سے قانون ساز کونسل کے رکن منتخب ہوئے تھے لیکن 2009 کے انتخابات میں راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کی امیدوار روما بھارتی سے ہار گئے تھے۔


اس کے بعد 2015 میں وہ بی جے پی کے ٹکٹ پر سمستی پور سے مقامی بلدیاتی حلقے سے لیجسلیٹو کونسلر منتخب ہوئے تھے۔ قانون ساز کونسلر بننے سے قبل وہ سمستی پور میونسپل کونسل کے نائب چیئرمین بھی رہے۔

ہری نارائن کے انتقال پر نتیش کا تعزیت کا اظہار

بہار کے وزیراعلی نتیش کمار نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جےپی) کے کونسلر ہری نارائن چودھری کے انتقال پر گہری تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلی نتیش کمار نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ چودھری لوگوں کےدرمیان کافی مقبول تھے۔ سماجی کانوں میں ان کی گہری دلچسپی تھی۔ انہوں نے اپنی شخصیت کی بدولت سماج کے سبھی طبقوں کا احترام اور عزت حاصل کی۔

نتیش کمار نے کہا کہ ان کا انتقال سیاست اور سماجی شعبہ کے لئے ناقابل تلافی نقصان ہے۔ انہوں نے آنجہانی کی روح کو سکون اور لواحقین کو دکھ کی اس گھڑی میں صبر دینے کی ایشور سے دعا کی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔