اس مشکل وقت میں اعتقاد اور بھائی چارے کی طاقت سے ایک دوسرے کا ساتھ دینا ہوگا: راہل گاندھی

کانگریس کےسابق صدر راہل گاندھی نے سکھوں کے نویں گرو تیغ بہادر کے 400 ویں پرکاش پرب کے موقع پرہفتے کے روز کو ملک کے باشندوں کو مبارکباد دیتے ہوئے سھی سے وبا سے بچاؤ کے رہنما خطوط پرعمل کرنے کی اپیل کی

راہل گاندھی، تصویر ٹوئٹر @INCIndia
راہل گاندھی، تصویر ٹوئٹر @INCIndia
user

یو این آئی

نئی دہلی: کانگریس کےسابق صدر راہل گاندھی نے سکھوں کے نویں گرو تیغ بہادر کے 400 ویں پرکاش پرب کے موقع پرہفتے کے روز کو ملک کے باشندوں کو مبارکباد دیتے ہوئے سھی سے وبا سے بچاؤ کے رہنما خطوط پرعمل کرنے کی اپیل کی۔

راہل گاندھی نے کہا ’’ گرو تیغ بہادر صاحب کے پرکاش پرب پر آپ سبھی کو مبارکباد ۔ اس مشکل وقت میں ہمیں ایمان اور بھائی چارے کی طاقت سے ایک دوسرے کا ساتھ دینا پڑے گا ۔ صحت کے متعلق تمام پروٹوکول کے ضابطوں پر عمل کریں ، سلامت رہیں ‘‘ ۔


گرو تیغ بہادر سکھوں کے پہلے گرو نانک صاحب کے بتائے ہوئے راستے پر عمل پیرا ہوئے اور ان کے 115 چھند مقدس گرو گرنتھ صاحب میں شامل ہیں۔ وہ ایک انقلابی عہد ساز تھے اوروہ زندگی بھر انسانی معاشرے کی ترقی اور معاشرے میں پائی جانے والی برائیوں کے خاتمے کے لئے لڑتے رہے ۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */