عصمت دری کے ملزم سینگر پر رُخ واضح کریں بی جے پی لیڈران: پرینکا گاندھی

کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے ہفتہ کے روز بی جے پی رہنماؤں سے عصمت دری کے ملزم رکن اسمبلی کلدیپ سنگھ سینگر پر اپنا رُخ واضح کرنے کو کہا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے ہفتہ کے روز بی جے پی رہنماؤں سے عصمت دری کے ملزم رکن اسمبلی کلدیپ سنگھ سینگر پر اپنا رُخ واضح کرنے کو کہا ہے۔ پرینکا گاندھی کی طرف سے یہ تبصرہ ایک ہندی اخبار میں یوم آزادی کے اشتہار میں وزیر اعظم نریندر مودی، اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے ساتھ سینگر کی تصویر شائع ہونے کے بعد کیا گیا ہے۔

پرینکا گاندھی نے ٹوئٹر پر اشتہار کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا، ’’سی بی آئی نے رپورٹ دے دی۔ سپریم کورٹ نے پھٹکار لگا دی لیکن بی جے پی والوں کے دن میں ابھی بھی عصمت دری کے ملزم کلدیپ سنگھ سینگر کا بسیرا ہے۔ بی جے پی کے اہم رہنماؤں کی تصویر بھی اس کے ساتھ موجود ہے۔ کیا اس پر کوئی جواب منظر عام پر آئے گا؟‘‘


واضح رہے کہ مقامی بی جے پی کے صدر اور اناؤ کے اوگو نگر پنچایت کے چیئرمین انج کمار دیکشت نے یومِ آزادی اور رکشا بندھن پر لوگوں کو مبارک باش پیش کرنے کے لئے ہی اشتہار شائع کرایا تھا۔ اس میں سینگر کی بیوی اور ضلع پنچایت صدر سنگیتا سینگر کی بھی تصویر لگی ہے۔

خیال رہے کہ اتر پردیش بی جے پی کے صدر سوتنتر دیو یہ دعوی کر چکے ہیں کہ ان کی پارٹی نے کلدیپ سنگھ سینگر کو پارٹی سے معطل کر دیا ہے۔ اس کے باوجود پارٹی کے اشتہار میں سینگر کی تصویر نظر آنے کے بعد سے اس معاملہ پر بحث جاری ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 17 Aug 2019, 7:10 PM