بی جے پی کے رہنما ’واٹس ایپ یونیورسٹی‘ میں جھوٹ سیکھ رہے ہیں: تارک راما راو

تارک راما راو نے بی جے پی پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کے رہنما واٹس ایپ یونیورسٹی میں جھوٹ سیکھ رہے ہیں اور سوشل میڈیا کے ذریعے جھوٹ پھیلایا جا رہا ہے۔

تارک راما راؤ / تصویر آئی اے این ایس
تارک راما راؤ / تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و حکمران جماعت ٹی آرایس کے کارگزارصدر کے تارک راما راو نے متنبہ کیا ہے کہ بعض افراد وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کے خلاف توہین آمیز رویہ اختیار کر رہے ہیں۔ ایسی بدزبانی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

راما راو نے کہا کہ چندرشیکھرراو نے مشکل حالات میں ٹی آر ایس قائم کی تھی۔ تلنگانہ کو ریاست کا درجہ دلانے کے لئے چلائی گئی تحریک کے دوران، چندرشیکھرراو کے پاس میڈیا یا رقم نہیں تھی۔ وہ مایوسی کے باوجود تلنگانہ کو ریاست کا درجہ دلانے میں کامیاب رہے۔


ٹی آر ایس کی طلبہ ونگ کے اجلاس سے تارک راما راو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ راشٹرا سمیتی ایک تحریکی جماعت ہے جو لوگوں کے دلوں میں رہتی ہے۔ انہوں نے بی جے پی پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کے رہنما واٹس ایپ یونیورسٹی میں جھوٹ سیکھ رہے ہیں اور سوشل میڈیا کے ذریعے جھوٹ پھیلایا جا رہا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔