بی جے پی کسانوں کی بات سننے کے بجائے ان کا مذاق بنا رہی ہے: ماکن

اجے ماکن نے کہا کہ بی جے پی ایم ایل اے کسانوں کا مزاق اڑا رہے ہیں، وہ اس طرح کی بیان بازی کرکے ان کی توہین کر رہے ہیں جو بہت ہی شرمناک بات ہے۔

اجے ماکن، تصویر آئی اے این ایس
اجے ماکن، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

جے پور: کانگریس کے جنرل سکریٹری و راجستھان کے انچارج اجے ماکن نے بھارتیہ جنتاپارٹی (بی جے پی) لیڈران کے ذریعے کسانوں پر دیئے گئے بیانات کو شرمناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بی جے پی کسانوں کی بات سننے کے بجائے ان کا مزاق اڑا رہی ہے، نوتشکیل شدہ ریاستی کانگریس ایگزیکٹو میں حصہ لینے کے لئے جے پور پہنچے اجے ماکن نے میڈیا سے یہ بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی ایم ایل اے کسانوں کا مزاق اڑا رہے ہیں، وہ اس طرح کی بیان بازی کرکے ان کی توہین کر رہے ہیں جو بہت ہی شرمناک بات ہے۔ انہوں نے بی جے پی لیڈران کے ان بیانات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس کسانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔

اجے ماکن نے کہا کہ کانگریس کسانوں کی حمایت میں تحریک کر رہی ہے اور پندرہ جنوری کو ملک بھر میں راج بھونوں کا گھیراو کرنے کی تیاری کے لئے ایگزیکٹو میں تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں باڈی اور اسمبلی ضمنی انتخابات کے سلسلے میں سفارتی تقرری کے تعلق سے اچھے لوگوں کے نام تلاش کرنے پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔ اس سے قبل اجے ماکن کے جے پور پہنچنے پر ریاستی صدر گووند سنگھ ڈوٹا سرا نے ان کا استقبال کیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔