بی جے پی طاقت اور دباؤ کے بل پر ہارس ٹریڈنگ کر رہی ہے: عمر عبداللہ

عمر عبداللہ کا ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ ضلع شوپیاں میں جس خاتون نے ڈی ڈی سی الیکشن جیت کر ’اپنی پارٹی‘ میں شمولیت اختیار کی ہے، انہوں نے نیشنل کانفرنس کے ٹکٹ پر چناؤ جیتا تھا۔

عمر عبداللہ، تصویر یو این آئی
عمر عبداللہ، تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

سری نگر: نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا الزام ہے کہ بی جے پی اور اس کی حامی جماعتیں دولت اور طاقت کے بل پر آزاد امیدواروں کو اپنی طرف کرنے کی کوششوں میں محو ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ انتظامیہ بھی ان جماعتوں کی حمایت کرنے میں برسر جد وجہد ہے۔ موصوف سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے ان باتوں کا اظہار اپنے ایک ٹوئٹ میں کیا۔

ان کا ٹوئٹ میں کہنا ہے کہ ’موجودہ انتطامیہ کے لئے شرم کی بات ہے کہ وہ طرفدارانہ سیاست کا مظاہرہ کرکے حکمران جماعت اور اس کے کٹھ پتلیوں کی حمایت کر رہی ہے۔ یہ جماعتیں (ڈی ڈی سی انتخابات میں) میں سیٹیں حاصل نہ کرسکیں اور اب طاقت، دولت ، دھونس و دباؤ اور حکومت کو استعمال کرکے اپنی سیٹوں کی تعداد بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں‘۔


عمر عبداللہ نے اس قبل اپنے ایک ٹوئٹ میں الزام لگایا کہ جموں وکشمیر پولیس اور انتظامیہ ہارس ٹریڈنگ کرنے میں بی جے پی اور اپنی پارٹی کو مدد فراہم کر رہے ہیں۔ ان کا ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ ضلع شوپیاں میں جس خاتون نے ڈی ڈی سی الیکشن جیت کر اپنی پارٹی میں شمولیت اختیار کی ہے، انہوں نے نیشنل کانفرنس کے ٹکٹ پر چناؤ جیتا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔