بی جے پی قصداً بنگال میں تشدد پھیلانے کی کوشش کر رہی ہے: ممتا بنرجی

ممتا بنرجی نے ایک نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ’’بی جے پی ایک فرقہ پرست جماعت ہے۔جعلی ویڈیوز اور مرکزی حکومت کے اختیارات کا استعمال کرکے بنگال میں پریشانی کھڑا کرنے کی کوشش کررہی ہے۔‘‘

ممتا بنرجی / یو این آئی
ممتا بنرجی / یو این آئی
user

یو این آئی

کولکاتا: وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے آج بی جے پی پر تشدد پھیلانے اور بنگال کو بدنا م کرنے کا الزام عاید کرتے ہوئے کہا کہ جن علاقوں میں بی جے پی نے جیت حاصل کی ہے وہاں بی جے پی ماحول خراب کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ ممتا بنرجی نے ایک نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ’’بی جے پی ایک فرقہ پرست جماعت ہے۔جعلی ویڈیوز اور مرکزی حکومت کے اختیارات کا استعمال کرکے بنگال میں پریشانی کھڑا کرنے کی کوشش کررہی ہے۔‘‘ انہوں نےکہا کہ مرکزی حکومت وفاق کو تباہ و برباد کردیا ہے۔

ممتا بنرجی نے کہا کہ مرکزی حکومت ریاست کے عوام مفت میں ویکسینیشن اجازت نہیں دی جارہی ہے۔ریاستی حکومت کو ویکسینیشن نہیں دی جارہی ہے۔اس کی وجہ سے عوام پریشان ہے۔ ممتابنرجی نے کہا کہ بنگال انتخابات کے نتائج بتاتے ہیں کہ بی جے پی کو شکست دی جاسکتی ہے۔ بنگال کے عوام نے راستہ دکھا یا ہے۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ سیاست میں عداوت اور انا کا مظاہرہ نہیں کرنا چاہیے۔


بنگال میں تشدد کے واقعات پر کانگریس نے کہا کہ ترنمول کانگریس کے سپریمو ممتا بنرجی کو خونریزی روکنے کے لئے اقدامات کرنا چاہئے۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی کے راجیہ سبھا کے رکن پارلیمنٹ شکیت سنگھ گوہل نے کہاکہ ترنمول رہنما (بنرجی) کو تشدد کو روکنے کے لئے اقدامات اٹھانا چاہئے کیونکہ انتخابی مینڈیٹ ایک ذمہ داری کے ساتھ آتا ہے۔ یہاں تک کہ اگر نشانہ بی جے پی کارکنان بھی ہیں تو، پھر بھی تشدد فوری طور پر رکنا چاہئے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 04 May 2021, 10:40 PM