’بی جے پی دہلی میں ڈینگی پھیلانے کی سازش کر رہی‘، عآپ کا سنگین الزام

عآپ کے چیف ترجمان سوربھ بھاردواج نے کہا کہ ایم سی ڈی نے ڈینگی کی روک تھام کے لئے کوئی قدم نہیں اٹھایا ہے، بی جے پی دہلی میں ڈینگی پھیلانے کی سازش کر رہی ہے۔

سوربھ بھاردواج، تصویر آئی اے این ایس
سوربھ بھاردواج، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

نئی دہلی: عام آدمی پارٹی (عآپ) نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر دہلی میں ڈینگی پھیلانے کی سازش رچنے کا الزام لگایا ہے اور کہا ہے کہ یہی وجہ ہے کہ دہلی میونسپل کارپوریشن (ایم سی ڈی) نے ڈینگی کی روک تھام کے لئے کوئی قدم اٹھایا ہے۔ آپ 27 اکتوبر سے فوگنگ مہم شروع کرے گی۔ پارٹی کے تمام 62 اراکین اسمبلی اور کونسلر دہلی کو ڈینگی سے بچائیں گے۔

عآپ کے چیف ترجمان سوربھ بھاردواج نے کہا کہ ایم سی ڈی نے ڈینگی کی روک تھام کے لئے کوئی قدم نہیں اٹھایا ہے۔ بی جے پی دہلی میں ڈینگی پھیلانے کی سازش کر رہی ہے۔ دہلی میں پانچ سے سات فیصد علاقے میں فوگنگ کی گئی ہے۔ ملیریا کے افسران اور دیگر ذمہ دار افسران ایک بار بھی کسی کے گھر نہیں گئے۔ تمام وارڈز کے ہر محلے اور گلی کی ذمہ داری پارٹی کے ورکر لیں گے اور فوگنگ کریں گے۔


پارٹی کے چیف ترجمان اور رکن اسمبلی سوربھ بھردواج نے منگل کو یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ دہلی کے لوگ کارپوریشن کے صفائی ستھرائی کے نظام سے پوری طرح ناراض ہیں۔ گزشتہ چند دنوں میں ایم سی ڈی نے ڈینگی کی روک تھام کے لیے کوئی قدم نہیں اٹھایا ہے۔ جس طریقے کی لاپرواہی دہلی کے اندر کارپوریشن کی نظر آ رہی ہے، اس سے ایسا لگ رہا ہے کہ بی جے پی دہلی کے لوگوں میں ڈینگی پھیلانے کی سازش کر رہی ہے۔

ملیریا انسپکٹر، بریڈنگ چیکر کا کام ہے کہ وہ آپ کے گھر آئیں اور سروے کریں کہ بریڈنگ ہو رہی ہے یا نہیں۔ اس کے علاوہ اگر کہیں پر پانی بھرا ہوا ہے تو اس کو نکالیں اور دوائی ڈالیں۔ گھر کی باہر کی دیوار پر تاریخ ڈال کر نشان لگائیں کہ اسے چیک کیا گیا ہے اور یہاں سب کچھ ٹھیک پایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سیزن میں ہر سال ملیریا، ڈینگی، چکن گنیا پھیلنے کا خطرہ رہتا ہے۔ دہلی کے لوگ بتائیں کہ گزشتہ تین مہینوں میں کارپوریشن کے ملیریا ڈیپارٹمنٹ کے افسران اور ملازمین آپ کے گھر کتنی مرتبہ آئے ہیں جبکہ اب تک کم از کم 10 بار آنے چاہیے تھے۔ اس بات کو چیلنج کرکے کہا رہا ہوں کہ ملیریا حکام اور دیگر ذمہ دارافسران ایک بار بھی کسی کے گھر نہیں گئے ہیں۔ اس کے علاوہ دوائی کا چھڑکاؤ نہیں کیا گیا اور نہ ہی بریڈنگ چیک کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ نالیوں میں دوائی نہیں ڈالی گئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔