بی جے پی نفرت پھیلاکر ملک کو توڑنے کی سازش کررہی ہے: راج ببر

راج ببر نے کہاکہ نریندر مودی حکومت کے’جھوٹ‘ کے مسلسل انکشاف سے بی جے پی کو بخار آگیا ہے، یہی وجہ ہے کہ بی جے پی لیڈر ان کی مخالفت میں ’گھٹیا‘ سطح تک آگئے ہیں۔

تصویر سوشل میدیا
تصویر سوشل میدیا
user

یو این آئی

وارانسی: کانگریس کے ریاستی صدر اور رکن پارلیمان راج ببر نے برسراقتدار بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر سنگین الزام لگاتے ہوئے یہاں کہا کہ وہ نفرت پھیلاکر ملک کو توڑنے کی سازش کررہی ہے۔

اترپردیش کے وارانسی پراڑکر بھون آڈیٹوریم میں ریاستی کانگریس کے ریسرچ محکمہ کے ذریعہ منعقدہ ورکشاپ ’منتھن‘ سے خطاب کرنے کے بعد راج ببر نے نامہ نگاروں سے کہا کہ جھوٹے وعدے کرکے مرکز میں اقتدار میں آئی بی جے پی ملک کو توڑنے کی نیت سے سوشل میڈیا کے سہارے سماج میں ’نفرت ‘پھیلا رہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ کانگریس کے صدر راہل گاندھی کے ذریعہ ملک وبیرون ملک میں نریندر مودی حکومت کے’جھوٹ‘ کے مسلسل انکشاف سے بی جے پی کو بخار آگیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ بی جے پی کے لیڈر گاندھی کے خلاف تشہیر کے لئے ’گھٹیا‘ سطح تک آگئے ہیں ۔ مختلف ذرائع سے وہ گھٹیا اور قابل اعتراض الفاظ استعمال کررہے ہیں۔

ببر نے کہا کہ یہ کسی سے چھپانہیں ہے کہ بغیر تیاری کے نوٹوں کی منسوخی اور جی ایس ٹی نافذ کرنے کی وجہ سے ملک کی معیشت مسلسل خراب ہورہی ہے۔ چھوٹے اور درمیانہ کاروباری پریشان ہیں۔ روزگار اور کھیتی پر بحران کے بادل تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔درمیانہ اور غریب طبقہ کافی پریشان ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ اپنی ان ناکامیوں کی پردہ پوشی کے لئے بی جے پی اور اس سے منسلک کئی تنظیمیں رات دن جھوٹ پھیلاکر لوگوں کی توجہ اس معاملہ سے ہٹانے میں مصروف ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔