ہم نے نہیں بی جے پی نے کی توہین، عصمت دری کرنے والوں کے حق میں ترنگے کو اٹھا کر: محبوبہ مفتی

محبوبہ مفتی نے کہا بی جے پی لیڈروں نے جھنڈے کی اس دن توہین کی تھی جب انہوں نے نو سالہ بچی کی عصت دری کرنے والوں کے حق میں اس کو لہرایا تھا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

سری نگر: پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ میں نے ترنگے کی توہین نہیں کی ہے بلکہ اس کی توہین بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) لیڈروں نے اس دن کی تھی جب انہوں نے کٹھوعہ میں ایک نو سالہ بچی کی عصمت دری کرنے والوں کے حق میں اس ترنگے کو لہرایا تھا۔

بتادیں کہ پی جے پی کے جموں و کشمیر یونٹ نے محبوبہ مفتی کے اس بیان کہ میں تب تک کوئی جھنڈا نہیں اٹھاؤں گی جب تک جموں وکشمیر کا جھنڈا واپس نہیں ملے گا، کو گستاخی سے تعبیر کرتے ہوئے ان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔


محبوبہ مفتی نے اس کے ردعمل میں اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ 'جھنڈا تنوع اور پرامن بقائے باہمی کا مظہر ہوتا ہے۔ اگر کسی نے ترنگے کی توہین کی ہے تو وہ بی جے پی ہے جو اقلیتی فرقوں کو دبا رہی ہے اور نفرت کے بیج بو رہی ہے۔ بی جے پی لیڈروں نے جھنڈے کی اس دن توہین کی تھی جب انہوں نے نو سالہ بچی کی عصت دری کرنے والوں کے حق میں اس کو لہرایا تھا'۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔