عصمت دری کے مجرموں کو بچانے کی کوشش کر رہی ہے بی جے پی حکومت: راہل گاندھی

راہل گاندھی نے کہا کہ بی جے پی کی اتر پردیش حکومت عصمت دری کے مجرموں کو تحفظ فراہم کرتی ہے، وہیں گجرات کی بی جے پی حکومت عصمت دری اور قتل کے مجرموں کو یوم آزادی پر معافی دے کر رہا کر دیتی ہے

راہل گاندھی
راہل گاندھی
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے الزام لگایا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی حکومت خواتین مخالف ہے اور ظالموں اور عصمت دری کے مجرموں کا دفاع کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی اتر پردیش حکومت عصمت دری کے مجرموں کو تحفظ فراہم کرتی ہے، وہیں گجرات کی بی جے پی حکومت عصمت دری اور قتل کے مجرموں کو یوم آزادی پر معافی دے کر رہا کر دیتی ہے۔ انہوں نے اسے شرمناک سیاست کے ساتھ ساتھ چھوٹی ذہنیت کی سیاست بھی قرار دیا ہے۔

راہل گاندھی نے ٹوئٹ کیا، "اُناؤ - بی جے پی ایم ایل اے کو بچانے کا کام۔ کٹھوعہ: عصمت دری کرنے والوں کی حمایت میں ریلی۔ ہاتھرس- حکومت عصمت دری کرنے والوں کے حق میں۔ گجرات- عصمت دری کرنے والوں کی رہائی اور اعزاز۔ مجرموں کی حمایت خواتین کے تئیں بی جے پی کی چھوٹی ذہنیت کو ظاہر کرتی ہے۔ ایسی سیاست پر شرمندگی نہیں ہوتی، وزیراعظم جی۔


بامبے ہائی کورٹ نے سزا کو برقرار رکھا تھا

ممبئی میں ایک خصوصی مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کی عدالت نے 2002 کے گجرات فسادات کے دوران بلقیس بانو کی اجتماعی عصمت دری اور ان کے خاندان کے 7 افراد کے قتل کے سلسلے میں 11 قصورواروں کو عمر قید کی سزا سنائی تھی۔ 21 جنوری 2008 کو سی بی آئی کی خصوصی عدالت نے انہیں عمر قید کی سزا سنائی تھی۔ اس فیصلے کے خلاف بعد میں بامبے ہائی کورٹ میں اپیل کی گئی لیکن عدالت نے ان کی سزا کو برقرار رکھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 18 Aug 2022, 6:11 PM