بی جے پی حکومت نے جی ایس ٹی کو ’خراب قانون‘ میں بدل دیا: چدمبرم

پی چدمبرم نے کہا کہ جی ایس ٹی کو اس طرح نافذ کیا گیا تھا جیسے ٹیکس جمع کرنے والے افسر لومڑیوں کا شکار کر رہے ہوں۔ ہر کاروباری کو ٹیکس چوری کرنے والے مشتبہ کی شکل میں دیکھا جانے لگا۔

پی چدمبرم، تصویر یو این آئی
پی چدمبرم، تصویر یو این آئی
user

قومی آوازبیورو

سابق مرکزی وزیر مالیات اور کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے مرکز کی مودی حکومت پر جی ایس ٹی کو ’خراب قانون‘ میں بدلنے کا الزام عائد کیا ہے اور کہا ہے کہ اسے ٹیکس کی خوفناک شرحوں کے ساتھ نوٹیفائیڈ کیا گیا تھا۔ بدھ کو ایک بیان میں میں کہا کہ ’’جی ایس ٹی ایک اچھی سوچ کی شکل میں شروع ہوا، بی جے پی نے اسے ایک برے قانون میں بدل دیا۔ اسے ٹیکس کی خوفناک شرحوں کے ساتھ نافذ کیا گیا۔‘‘

سینئر کانگریس لیڈر نے کہا کہ قانون کو اس طرح نافذ کیا گیا تھا جیسے ٹیکس جمع کرنے والے افسران لومڑیوں کا شکار کر رہے ہوں۔ ہر کاروباری کو ٹیکس چوری کرنے والے مشتبہ افراد کی شکل میں دیکھا جانے لگا۔ جی ایس ٹی کونسل کو ایک بات کرنے والی دکان میں بدل دیا گیا تھا۔


اس سے قبل کانگریس حکمراں ریاستوں کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت اور بھوپیش بگھیل نے جی ایس ٹی کونسل جی او ایم میں کانگریس حکمراں ریاستوں کے اراکین کو شامل نہیں کرنے کے لیے مرکز کی تنقید کی تھی۔ چھتیس گڑھ کے وزیر اعلیٰ بھوپیش بگھیل نے کانگریس حکمراں ریاستوں کے اراکین کو پینل میں شامل نہیں کرنے کو ’کوآپریٹو فیڈرلزم کے جذبہ کے خلاف‘ قرار دیا۔ بھوپیش بگھیل نے کہا کہ ’’جی ایس ٹی کونسل نے وزراء کے آٹھ رکنی پینل کی تشکیل کی ہے جس میں کانگریس حکمراں ریاستوں کے کسی بھی رکن کو شامل نہیں کیا گیا ہے، جو کہ افسوسناک ہے۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔