روزگار کے مسئلے پر جھوٹ بول رہی ہے بی جے پی حکومت: کمل ناتھ

کمل ناتھ نے الزام لگایا کہ بیک لاگ کے عہدوں پر بھرتی کے جھوٹے وعدے بھی کئی برسوں سے کئے جا رہے ہیں۔ ریاست میں رجسٹرڈ بے روزگار نوجوانوں کی تعداد 34 لاکھ کے قریب پہنچ گئی ہے۔

مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ کمل ناتھ، تصویر آئی اے این ایس
مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ کمل ناتھ، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

بھوپال: مدھیہ پردیش کے سابق وزیراعلی کمل ناتھ نے ریاست میں بدھ کو منعقد ہوئے روزگار میلوں کے مسئلے پر حکومت پر جھوٹ بولنے کا الزام لگاتے ہوئے آج کہا کہ پچھلے 16 برسوں سے بی جے پی حکومت روزگار کے سلسلے میں جھوٹی یقین دہانی اور جھوٹے دعوے کرنے کا کام ہی کر رہی ہے اور ابھی بھی روزگار میلے کے نام پر روزگار کے جھوٹے دعوے کئے جا رہے ہیں۔

کمل ناتھ نے الزام لگایا کہ بیک لاگ کے عہدوں پر بھرتی کے جھوٹے وعدے بھی کئی برسوں سے کئے جا رہے ہیں۔ ریاست میں رجسٹرڈ بے روزگار نوجوانوں کی تعداد 34 لاکھ کے قریب پہنچ گئی ہے۔ انہوں نے مخصوص مقام کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ ابھی حال ہی میں ریاست کے گوالیار کورٹ میں چپراسی، ڈرائیور، مالی، صفائی اہلکاروں کے 15 عہدوں کے لئے 11 ہزار سے زیادہ اعلی تعلیم یافتہ لوگوں کو درخواست دیتے ہوئے دیکھا ہے۔


کمل ناتھ نے کہا کہ یہی حالات اجین کورٹ میں چپراسی اور ڈرائیور کے 25 عہدوں کے لئے تھے۔ اندور میں طلبہ سے بات چیت کے دوران وزیراعلی کی تقریر کے دوران روزگار کی مانگ کے سلسلے میں نعرے بازی کی تصویریں بھی سامنے آئیں ہیں۔ سابق وزیراعلی نے الزام لگایا کہ یہ تصویریں ریاست میں روزگار کے حالات کو بیان کر رہی ہیں۔ شرمناک بات یہ ہے کہ اس کے بعد بھی سچائی کا اعتراف کرنے کے بجائے حکومت جھوٹ بولنے پر آمادہ ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔