کسانوں کو لے کر بی جے پی حکومت غیر حساس: اکھلیش یادو

اکھلیش یادو نے کہا کہ چار سال میں گنے کی قیمت ایک روپئے بھی نہ بڑھانے والی بی جے پی حکومت کے چار دن ہی بچیں ہیں۔ کسان دھوکے کا جواب اپنے ووٹ سے دیں گے۔

اکھلیش یادو، تصویر یو این آئی
اکھلیش یادو، تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

لکھنو: سماج وادی پارٹی(ایس پی) سربراہ اکھلیش یادو نے کہا کہ مہنگائی اور فصل کی قیمتیں نہ ملنے سے دوہری مار جھیل رہے کسانوں کے معاملے میں برسر اقتدار بی جے پی حکومت بے حسی کا مظاہرہ کررہی ہے۔ اکھلیش یادو نے پیر کے روز یہاں جاری بیان میں کہا کہ کسانوں کو امید تھی کہ انھیں بی جے پی لیڈروں کے وعدوں کے مطابق فصلوں کے اخراجات کی ڈیڑھ گنی قیمت مل جائے گی اور اس کی آمدنی دوگنی ہوجائے گی۔ اس نے بھی خواب دیکھا تھا کہ اب وہ بھی خوشحال زندگی جئیں گے۔ لیکن دھوکہ باز حکومت میں سربراہ ادھورے وعدوں کے ساتھ عوام کے درمیان جھوٹی بیان بازی میں مشغول ہیں۔

اکھلیش یادو نے کہا کہ چار سال میں گنے کی قیمت ایک روپئے بھی نہ بڑھانے والی بی جے پی حکومت کے چار دن ہی بچیں ہیں۔ کسان دھوکے کا جواب اپنے ووٹ سے دیں گے۔ رواں سیشن میں بھی گنے کی قیمتیں کم ہی ہیں۔ سابق وزیر اعلی نے یہ بھی کہا کہ گنا کسان کتنی بدحالی میں جی رہے ہیں یہ اس سے واضح ہے کہ اس وقت چینی ملوں پر یومیہ دو کروڑ روپئے بقایا ہورہا ہے۔ اب تک ریاست میں گنا کسانوں کے تقریبا 10174 کروڑ روپئے بقایا ہوچکا ہے۔ اس کے ساتھ قانونی طور پر سود دینا ہوتا ہے جو نہیں دیا جارہا ہے۔ پریشان گنا کسان خودکشی کو مجبور ہو جاتا ہے۔


اکھلیش یادو نے کہا کہ ان کی پارٹی ہمیشہ کسانوں کے مفاد کے لئے جدوجہد کرتی رہے گی۔ کسان یاترا، سماج وادی کسان گھیرا، ٹریکٹر کے ساتھ پرچم کشائی پروگرام سماج وادی پارٹی نے حال میں کسانوں کے حمایت میں کئے تھے۔آگے بھی کسانوں کی ہر مطالبے کے ساتھ سماج وادی پارٹی کھڑی رہے گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */