بی جے پی حکومت نے اپنے وعدے پورے نہیں کئے، تمام طبقات پریشان: کمل ناتھ

کمل ناتھ نے شیورج حکومت کی پالیسیوں پر جم کر حملے کئے اور قبائلی طبقہ سے اپیل کی کہ وہ اپنے مفادات کے تئیں بیدار ہوجائیں۔ اگر قبائلی طبقہ بولنا سیکھ جائے گا تو ان کے مسائل بھی حل ہونے لگیں گے۔

کمل ناتھ، تصویر آئی اے این ایس
کمل ناتھ، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

بڈوانی: مدھیہ پردیش کے سابق وزیراعلی اور سینئر کانگریسی لیڈر کمل ناتھ نے آج ریاست کی شیوراج سنگھ چوہان حکومت پر اپنے وعدے پورے نہ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ اس کے راج میں تمام طبقات پریشان ہیں۔ کمل ناتھ نے قبائل اکثریتی ضلع بڈوانی میں ’آدیواسی ادھیکار یاترا‘ کے دوران عوامی جلسہ سے خطاب کیا۔

کمل ناتھ نے وزیراعلی شیورج چوہان اور ان کی حکومت کی پالیسیوں پر جم کر حملے کئے اور قبائلی طبقہ سے اپیل کی کہ وہ اپنے مفادات کے تئیں بیدار ہوجائیں۔ اگر قبائلی طبقہ بولنا سیکھ جائے گا تو ان کے مسائل بھی حل ہونے لگیں گے۔ ریاستی کانگریس کے صدر کمل ناتھ نے کہا کہ وزیراعلی شیوراج چوہان اچھی ’ایکٹنگ‘ کرتے ہیں اور انہیں ممبئی جاکر مدھیہ پردیش کا نام روشن کرنا چاہئے۔ شیوراج چوہان عوام کو گمراہ کرنے کی ’ایکٹنگ‘ کرتے ہیں۔


کمل ناتھ نے یہ بھی مشورہ دیا کہ شیوراج چوہان کو اپنا نام ’شیوراج سلمان‘ رکھ لینا چاہئے کیونکہ دونوں اچھی ایکٹنگ کرتے ہیں۔ انہوں نے ریاست کے حکام کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ جو حکام ’بی جے پی کا بِلّا‘ جیب میں ڈال کر گھوم رہے ہیں، ان کے خلاف موصول ہو رہی ہے درخواستوں کی ’لائبریری‘ بنا رہے ہیں اور ان کی حکومت آنے پر اس کا حساب کتاب لیا جائے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔