بی جے پی حکومت ارب پتی دوستوں کے لئے پارلیمنٹ کا اجلاس بلاتی ہے، کسانوں کے لئے نہیں: پرینکا گاندھی

پرینکا گاندھی نے کہا کہ حکومت سرمایہ دار دوستوں کو فائدہ پہنچانے کے لیے پارلیمنٹ سیشن بلاتی ہے، لیکن کسانوں کے مسائل پر بات نہ ہو لہٰذا وہ سرمائی اجلاس ملتوی کر دیتی ہے۔

پرینکا گاندھی / تصویر آئی اے این ایس
پرینکا گاندھی / تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس نہ بلانے پر مودی حکومت کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ وہ سرمایہ دار دوستوں کو فائدہ پہنچانے کے لیے پارلیمنٹ سیشن بلاتی ہے، لیکن کسانوں کے مسائل پر بات نہ ہو لہٰذا وہ سرمائی اجلاس ملتوی کر دیتی ہے۔

پرینکا گاندھی نے کہا کہ حکومت نے مانسوس سیشن کورونا بحران کے درمیان بلایا اور اپنے سرمایہ دار دوستوں کو فائدہ پہنچانے کے لیے تین زرعی قوانین پاس کروائے۔ کسان ان قوانین میں کیے گئے التزامات کے خلاف دھرنا و مظاہرہ کر رہے ہیں، تحریک چلا رہے ہیں لیکن مودی حکومت تحریک ختم کرنے کے لیے نہ ان سے بات چیت کر رہی ہے اور نہ ہی پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس بلا رہی ہے۔


پرینکا گاندھی نے ٹوئٹ کیا، ’’کورونا بحران کے درمیان پارلیمنٹ چلا کر بی جے پی حکومت نے ارب پتی دوستوں کے لیے بنائے گئے زرعی قوانین کو پاس کرا لیا، لیکن کسانوں کے مطالبات پر 11 کسانوں کی شہادت اور بابا رام سنگھ کی خود کشی کے باوجود زرعی قوانین پر مذاکرات کے لیے پارلیمنٹ نہیں کھل سکتی۔ اتنا زیادہ تکبر اور بے حسی!‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔