بی جے پی کا غریبوں اور مزدوروں سے کوئی سروکار نہیں : سنجے سنگھ

سنجے سنگھ نے پیر کو ایک بیان جاری کرکے کہا ہے کہ آج ملک میں حالات اتنے خطرناک ہیں کہ چھوٹے چھوٹے معصوم بچے بھوکے پیاسے سڑکوں پر چل رہے ہیں۔ ان کے پیروں میں چھالے تک پڑ گئے ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

نئی دہلی: عام آدمی پارٹی (عآپ) کے راجیہ سبھا رکن سنجے سنگھ نے کہا ہے کہ آج پوری طرح سے یہ ثابت ہوگیا ہے کہ بھارتیہ جنتاپارٹی (بی جے پی) صرف اور صرف امیروں کی پارٹی ہے اور غریبوں اور مزدوروں سے ان کا کوئی سروکار نہیں ہے اس لئے انہیں سڑکوں پر مرنے کے چھوڑ دیا گیا ہے۔

سنجے سنگھ نے پیر کو ایک بیان جاری کرکے کہا ہے کہ آج ملک میں حالات اتنے خطرناک ہیں کہ چھوٹے چھوٹے معصوم بچے بھوکے پیاسے سڑکوں پر چل رہے ہیں۔ پیدل چل چل کر بچوں اور بزرگوں کے پیروں میں چھالے پڑ گئے ہیں۔ چھوٹے چھوٹے بچے تھک کر چور ہوکر سوٹ کیس پر سورہے ہیں اور ان کی ماں سوٹ کیس گھسیٹتے ہوئے سڑکوں پر چلی جارہی ہے۔


سنجے سنگھ نے کہا کہ چاروں طرف اتنی بھیانک صورت حال ہے اور بی جے پی دھرتراشٹر کی طرح آنکھ پر پٹی باندھ کر بیٹھی ہوئی ہے۔ مرکز میں بیٹھی بی جے پی کی حکومت کو غریبوں، مزدوروں اور ملک کے آخری شخص کا درد نظر نہیں آرہا ہے۔ اس سے یہ صاف ہوجاتا ہے کہ بی جے پی صرف اور صرف امیروں کی پارٹی ہے، غریب عوام سے اس کو کوئی لینا دینا نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج ملک کے سامنے کورونا سے بھی بڑا مسئلہ غیر مقیم مزدوروں کا ہجرت کرنا ہے۔ آج لاکھوں مزدور اپنے گھر جانے کے لئے پریشان ہیں۔ بی جے پی بیرون ممالک سے جہازوں کے ذریعے لوگوں کو اپنے ملک میں لاسکتی ہے لیکن جب بات غریب مزدوروں کو اس کے گھر پہنچانے کی ہوتی ہے تو وہ ناٹک کرنے لگتی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 18 May 2020, 6:50 PM
/* */