بی جے پی نے چار ریاستوں کے سربراہ کئے تبدیل، پنجاب میں سنیل جاکھڑ اور تلنگانہ میں کشن ریڈی کو سونپی کمان

بی جے پی نے کئی ریاستوں کے صدور تبدیل کر دیئے ہیں۔ پنجاب میں سنیل جاکھڑ، تلنگانہ میں کشن ریڈی، آندھرا میں ڈی پرندیشوری اور جھارکھنڈ میں بابولال مرانڈی کو کمان سونپی گئی ہے۔

بی جے پی کا پرچم، تصویر آئی اے این ایس
بی جے پی کا پرچم، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: لوک سبھا انتخابات سے قبل کئی ریاستوں میں ہونے جا رہے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر بی جے پی نے منگل کو چار ریاستوں میں اپنے صدور تبدیل کر دیئے ہیں۔ مرکزی وزیر جی کشن ریڈی کو تلنگانہ بی جے پی کے ریاستی صدر کے عہدے پر مقرر کیا ہے۔ سابق مرکزی وزیر ڈی پرندیشوری کو آندھرا پردیش، سابق وزیر اعلیٰ بابولال مرانڈی کو جھارکھنڈ اور سنیل جاکھڑ کو پنجاب میں پارٹی کی کمان سونپی گئی ہے۔

آندھرا پردیش کے سابق سی ایم کرن کمار ریڈی کو بی جے پی کی نیشنل ایگزیکٹیو کا رکن بنایا گیا ہے۔ وہ اپریل میں بی جے پی میں شامل ہوئے تھے۔ ایٹالہ راجندر کو تلنگانہ میں بی جے پی کی الیکشن مینجمنٹ کمیٹی کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔ بی جے پی کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بی جے پی صدر جے پی نڈا نے ان تقرریوں کو حتمی شکل دے دی ہے اور یہ فوری طور پر نافذ العمل ہوں گی۔


خیال رہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر (3 جولائی) کو یونین کونسل آف منسٹرس کی میٹنگ کی صدارت کی جس میں یونین کونسل آف منسٹرس میں ردوبدل کے امکان سے متعلق جاری بات چیت کے درمیان۔ لوک سبھا انتخابات کی تیاریوں میں مصروف بی جے پی کی اعلیٰ قیادت سے پہلے کئی دور کی میٹنگیں ہوئیں۔

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ، بی جے پی صدر جے پی نڈا اور پارٹی کے تنظیمی جنرل سکریٹری بی ایل سنتوش ان میٹنگوں میں شامل تھے۔ تینوں رہنماؤں نے 28 جون کو پی ایم مودی سے بھی ملاقات کی تھی۔ جس کے بعد اب یہ تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔