بی جے پی روزگار نہیں دے سکتی، ملک کے نوجوان یہ سمجھ چکے ہیں: پرینکا گاندھی

پرینکا گاندھی نے کہا کہ کانگریس کی حکومت روزگار میں انقلاب کے ذریعے ملک کے نوجوانوں کے ہاتھ مضبوط کرے گی۔ کیونکہ نوجوان ہی ملک کا مستقبل ہیں، اگر وہ مضبوط ہوں گے تو ملک مضبوط ہوگا۔

<div class="paragraphs"><p>پرینکا گاندھی / تصویر: آئی اے این ایس</p></div>

پرینکا گاندھی / تصویر: آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے بے روزگاری کے مسئلے پر مودی حکومت پر سخت حملہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ملک کا ہر نوجوان یہ سمجھ چکا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی روزگار نہیں دے سکتی۔

پرینکا گاندھی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ کیا ہے۔ اس میں انہوں نے کہا ہے کہ ’’ ہندوستان کی کل افرادی قوت میں جتنے بے روزگار ہیں، ان میں 83 فیصد نوجوان ہیں۔ کل بیروزگاروں میں تعلیم یافتہ نوجوانوں کی حصہ داری 2000 میں 35.2 فیصد تھی۔ 2022 میں یہ 65.7 فیصد یعنی تقریباً دوگنی ہوگئی ہے۔‘‘ انہوں نے کہا ہے کہ دوسری جانب وزیراعظم کے چیف اکنامک ایڈوائزر یہ کہہ رہے ہیں کہ ’’حکومت بے روزگاری کا مسئلہ حل نہیں کر سکتی‘‘۔ پرینکا گاندھی نے دعویٰ کیا کہ ’’یہ بی جے پی حکومت کی سچائی ہے۔ آج ملک کا ہر نوجوان سمجھ چکا ہے کہ بی جے پی روزگار نہیں دے سکتی۔‘‘


پرینکا گاندھی نے کانگریس کے انتخابی وعدوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ’’کانگریس پارٹی کے پاس نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کا ٹھوس منصوبہ ہے۔ 30 لاکھ خالی سرکاری اسامیاں فوری طور پر پُر کی جائیں گی۔ ہر گریجویٹ/ ڈپلومہ ہولڈر کو ایک لاکھ روپے سالانہ کی اپرنٹس شپ دی جائے گی، پیپر لیک کے خلاف ایک نیا سخت قانون بنایا جائے گا اور اسٹارٹ اپ کے لیے 5000 کروڑ روپے کا قومی فنڈ بنایا جائے گا۔‘‘ انہوں نے کہا کہ ’’کانگریس کی حکومت روزگار میں انقلاب کے ذریعے ملک کے نوجوانوں کے ہاتھ مضبوط کرے گی۔ نوجوان ہی ملک کا مستقبل ہیں، وہ مضبوط ہوں گے تو ملک مضبوط ہوگا۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔