بی جے پی اور سنگھ عوام کو گمراہ کر رہے ہیں: اکھلیش

اکھلیش یادو نے کہا کہ بی جے پی اور آر ایس ایس کی ان میٹنگوں سے اب تک ایک ہی نتیجہ نکلا ہے کہ گمراہ کرنے کی سیاست ہی کام آئے گی۔ لیکن بی جے پی یہ بھول رہی ہے کہ 'کاٹھ کی ہانڈی بار بار نہیں چڑھتی'۔

اکھلیش یادو، تصویر یو این آئی
اکھلیش یادو، تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

لکھنؤ: سماج وادی پارٹی (ایس پی) سربراہ اکھلیش یادو نے کہا کہ اترپردیش کی اقتدار ہاتھ سے جاتا دیکھ بی جے پی اور آر ایس ایس میٹنگس کر کے لوگوں کو گمراہ کرنے کی حکمت عملی تیار کر رہے ہیں۔ اکھلیش یادو نے اتوار کو کہا کہ بی جے پی حکومت کے تئیں گہرے ہوتے عدم اطمینان سے بی جے پی اعلی قیادت اچھی طرح سے واقف ہے۔

اکھلیش یادو نے کہا کہ اگلے سال ہونے والے اسمبلی انتخابات میں اس کو اقتدار ہاتھ سے نکلتی دکھائی دے رہی ہے۔ اس سے حواس باختہ بی جے پی اور آر ایس ایس کی ایک ماہ میں چترکوٹ، ورنداون اور لکھنؤ میں میٹنگیں ہوئی ہیں۔ ان میٹنگیں کا ایجنڈا حکومت عملی طے کرنا ہے تاکہ کسانوں اور کروڑوں بے روزگار نوجوانوں سے کیے گئے وعدوں کو کسی طرح بھلایا جاسکے اور لوگوں کو بہکانے کے لئے نئے نئے طریقے ڈھونڈھے جائیں۔


سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو نے کہا کہ بی جے پی کی مصیبت یہ ہے کہ ساڑھے چار سال کی حکومت میں بھی اس کے پاس شمار کرانے کے لئے ایک بھی اسکیم نہیں ہے۔ انتظامیہ پر اس کی پکڑ نہ ہونے پر ہر محاذ پر ناکامی ملی ہے۔ ہوائی وعدوں اور کاغذی حصولیابیوں کے اشتہار سے عوام پریشان ہوچکے ہیں۔ بی جے پی اعلی قیادت ان حالات سے فکر مند ہے اور لگاتار غوروخوض میں محو ہے۔ ان میٹنگوں سے اب تک ایک ہی نتیجہ نکلا ہے کہ گمراہ کرنے کی سیاست ہی کام آئے گی۔ لیکن بی جے پی یہ بھول رہی ہے کہ 'کاٹھ کی ہانڈی بار بار نہیں چڑھتی'۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔