ملک کی بیشتر ریاستوں میں پرندوں میں برڈفلو کی تصدیق

ہریانہ کے اہم مراکز میں مرغیوں کی ہلاکت کا کام جاری ہے۔ گزشتہ روز راجستھان اور گجرات سے لئے گئے نمونے جانچ میں اے آئی کے لئے نگیٹیو پائے گئے۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

نئی دہلی: مہاراشٹر کے سنٹرل پولٹری ڈیولپمنٹ آرگانئزیشن (سی پی ڈی او)، ممبئی اور مدھیہ پردیش کے ضلع مندسور میں کھیڑاروڈ واقع پولٹری میں ایوین فلو کے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ مدھیہ پردیش کے اضلاع پنّاِ، سانچی رائے سین، بالاگھاٹ کے کووں اور شیوپور(کوے، الو) اور مندسور(ہنس، کبوتر)، چھتیس گڑھ کے اضلاع بستر(کوے، کبوتر) اور دنتے واڑہ (کوے)، اتراکھنڈ کے ہری دوار اور لینس ڈاؤن فاریسٹ رینج کے کووں کے نمونوں میں ایوین فلو کی تصدیق ہوگئی ہے۔ دہلی میں روہنی سے لئے گئے بگلے کے نمونے ایوین فلو رپورٹ پازیٹو پائے گئے ہیں۔

مہاراشٹرمیں آر آر ٹی تعینات کردی گئی ہے اور سی پی ڈی او، ممبئی سمیت تمام متاثرہ مراکز میں مرغیوں کو مارنے کا عمل جاری ہے۔ اس کے علاوہ مدھیہ پردیش میں آر آر ٹی تعینات کردی گئی ہے۔ ہریانہ کے اہم مراکز میں مرغیوں کی ہلاکت کا کام جاری ہے۔ اتوار کو راجستھان اور گجرات سے لئے گئے نمونے جانچ میں اے آئی کے لئے نگیٹیو پائے گئے۔ ملک کے متاثرہ علاقوں میں حالات کی نگرانی کے لئے بنائی گئی سنٹرل ٹیمیں متاثرہ مقامات کا دورہ اور وبا کا مطالعہ کر رہی ہیں۔


ریاستوں سے پولٹری اور پولٹری مصنوعات پر پابندی لگانے سے وابستہ فیصلوں پر نظرثانی کرنے اور غیر متاثرہ علاقوں/ ریاستوں سے آنے والی پولٹری مصنوعات کو فروخت کرنے کی اجازت دینے کی درخواست کی گئی ہے۔ اچھی طرح سے پکایا گیا چکن اور انڈوں کا کھانا انسان کے لئے محفوظ ہے۔ وہیں صارفین کو ایسی بے بنیاد افواہوں کو ہوا نہیں دینی چاہیے، جو غیرسائنسی ہوں اور جن سے غلط فہمی کے حالات پیدا ہوتے ہوں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔